وزیراعظم نے خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے، عمرہ کی ادائیگی، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

0
130

وزیراعظم عمران خان نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کئے، آج روضہ رسول پر حاضری دیں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطا بق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پر ہیں، وزیراعظم عمران خان کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طورپرکھولا گیا، وزیراعظم عمران خان اور ان کے ہمراہ وفد نے بیت اللہ کے اندر نوافل ادا کئے اور پاکستان کی سلامتی کے لئے دعا کی.

بیت اللہ شریف پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا خانہ کعبہ کےکلید برداراورحرم انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا، اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ،وزیراعظم عمران خان نے عمرہ بھی ادا کیا،

وزیراعظم عمران خان آج مکہ میں قیام کے دوراں نماز جمعہ وہیں، ادا کریں گے .وزیراعظم عمران خان آج روضہ رسول پرحاضری کےلیےمدینہ منورہ جائیں گے .

وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیزسےملاقات کی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرماں روز شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے، جدہ میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم عمران خان نے سعودی آرامکوکی تنصیبات پر حملےکی مذمت کی،وزیراعظم نےسعودی فرمانرواکومقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سےبھی آگاہ کیا،ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی،مشیرخزانہ حفیظ شیخ بھی موجودتھے

وزیراعظم عمران خان نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کے تقدس اور سلامتی کو خطرہ ہونے کی صورت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونگے۔ سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی دیرینہ حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔

پاک سعودی تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ گئے،کشمیر پر دنیا نے ہمارا بیانیہ مان لیا،وزیراعظم

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی تھی، وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب پہنچنے پر گورنر مکہ نے انکا استقبال کیا تھا،

اگلے پانچ برس بھی عمران خان ہوں گے وزیراعظم، پیشنگوئی ہو گئی

 

 

 

 

میرا مقصد یو این جانے سے قبل سعودی لیڈرشپ کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنا تھا، عمران خان

 

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد ایران کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے دوسری طرف ایران سعودی تنازعے میں امریکی وزیرخارجہ بھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سعودی عرب کا یہ چوتھا دورہ ہے

Leave a reply