میرا مقصد یو این جانے سے قبل سعودی لیڈرشپ کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنا تھا، عمران خان

0
40

وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کی ملاقات ہوئی ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ میرا مقصد یو این جانے سے پہلے سعودی لیڈر شپ کو کشمیرکی صورتحال سے آگاہ کرنا تھا، ہم نےمسئلہ کشمیرکوپوری دنیامیں اُجاگرکرناہے، پاکستان اورسعودی عرب کےتعلقات ایک نئی سطح پرپہنچ گئےہیں، سعودی عرب نےہرمشکل وقت میں ہماری مددکی، کشمیرمیں ہمارے بھائی مشکل صورتحال سےگزررہےہیں، کشمیرایک بین الاقوامی مسئلہ بن گیا ہے، پوری دنیا ہمارے بیانیےکو مان گئی ہے، اوآئی سی نےہماری حمایت کی ہے،یواین میں بھی اس مسئلےکواُٹھائیں گے،

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں قرضوں کے بوجھ میں دبی معیشت ورثے میں ملی تھی، ہرشعبےمیں اصلاحات لارہےہیں، سرمایہ کاری کوفروغ دینااولین ترجیح ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کےلیےقانونی اصلاحات لارہےہیں، حکومت کاروبارمیں آسانیاں پیداکررہی ہےتاکہ سرمایہ کاروں کوترغیب ملے،

Leave a reply