روس نے سعودی آئل تنصیبات پر حملے کا سبب بتا دیا

0
29

روس نے سعودی عرب میں آئل تنصیبات پر حملے کا ذمہ دار امریکی ایئر ڈیفنس سسٹم کو قرار دے دیا.

اقوام متحدہ نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملوں بارے رد عمل دے دیا.

روس وزارت دفاع کے سینئر عہدیدار کے مطابق سعودی عرب میں نصب امریکی ائرڈیفنس سسٹم کمزور صلاحیت کا حامل ہے جس کی وجہ سے سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر حملہ روکا نہیں جا سکا۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے سعودی عرب کے دفاعی ائر ڈیفنس سسٹم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پوری دنیا میں ائر ڈیفنس سسٹم کو 100 فیصد کامیابی نہیں ملتی.

واضح رہے کہ ہفتے کو صبح کے وقت دو مقامات پر تیل کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں وہاں پر تیل کی پیداوار جزوی طورپر متاثر ہوئی تھی تاہم اسے بحال کردیا گیا ہے۔اسرائیلی اور امریکی میڈیا ان حملوں کی ذمہ داری ایران پر ڈال رہے ہیں.

Leave a reply