سرفرازاحمد کرکٹ کھیلنا چھوڑ دیں‌، شاہد آفریدی کامشورہ،آفریدی نے کھلبلی مچادی

0
29

کراچی : شاہد آفرید ی نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا مشورہ دیکر کھلبلی مچادی ، اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے قومي ٹيم کے کپتان سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ،سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین کو محدود اوورز کی کرکٹ پر توجہ دینی چاہئے۔ آفریدی کا کہنا تھا کہ سرفراز کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بطور کپتان مقرر کرنا درست فیصلہ ہے ۔ سرفراز کو دورہ جنوبی افریقہ کے بعد ٹیسٹ کپتان کے عہدے سے ہٹادينا چاہئے تھا کیونکہ تین فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت کرنا ایک مشکل چیلنج ہے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا میں نے سرفراز کو مشورہ دیا تھا کہ اس کا نتیجہ قطع نظر جنوبی افریقہ کے دورے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دیں ، لیکن انہوں نے کوئی بات نہیں مانی۔ آفریدی نے کہا میں نے تربیتی کیمپ سے سرفراز کی کچھ تصاویر دیکھی ہیں اور وہ اس ميں فٹ نظر آتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ اس نےاپنی فٹنس پر سخت محنت کی ہے ، جس کی وجہ سے وہ محدود اوورز کی کرکٹ میں آگے بڑھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

شاہد آفرید نے فرسٹ کلاس کرکٹ حکمت عملی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی ٹیموں کا تعارف اور فرسٹ کلاس کرکٹ کو چھ ٹیموں تک محدود رکھنا ایک اچھا اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کے لئے وقت دیا جانا چاہئے کیونکہ کم ٹیمیں کرکٹ کے معیار کو بہتر بنائیں گی۔

Leave a reply