لاہور : پاکسستان ، سری لنکا سیریز کے امکانات روشن ہوگئے ہیں‌دوسری طرف سري لنکا کے خلاف سيريز کے ليے قومي ٹيم کي تيارياں عروج پر پہنچ گئيں

باغی ٹی وی کے مطابق مصنوعي قمقموں ميں بيٹنگ باولنگ کي پريکٹس۔قذافي سٹيڈيم ميں جاري تربيتي کيمپ ميں کھلاڑيوں نے ہيڈ کوچ مصباح الحق اور وقار يونس کي زير نگراني پريکٹس سيشن ميں حصہ ليا۔سري لنکن ٹيم کي آمد کا گرين سگنل ملنے کي اطلاع ملتے ہي پريکٹس سيشن ميں تيزي آگئي کھلاڑيوں نے شام کے سيشن کے بعد فلڈ لائيٹس ميں بھي بھر پور پريکٹس کي۔

سری لنکا کے خلاف سیریز کے پریکٹس میچ کے دوران فاسٹ باولر عثمان شنواري کا کہنا تھا کہ اس وقت دکھ ہوتا ہے جب آپ محنت کررہے ہوں اور اچانک باہر ہوجائیں ۔ ورلڈکپ سے باہر ہونے کا دکھ تھا مگر یہ کھیل کا حصہ ہے ۔ہر کھلاڑی کے کیرئیر میں ہمیشہ اتار چڑھاو آتا ہے میں جتنا کھیلا ہوں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں ۔وقار یونس کے باولنگ کوچ بننے سے باولنگ پرفارمنس بہتر ہوگی ۔

فاسٹ باولر عثمان شنواري کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانا ہدف ہے ۔ قومي ٹيم کا تربيتي کيمپ کا پہلا مرحلہ اکيس ستمبر کو قومي ٹيم کے اعلان تک جاري رہے گا۔ جبکہ دوسرا مرحلہ تئيس ستمبر سے کراچي ميں شروع ہوگا۔

Shares: