وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات طے

0
40

وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدرٹرمپ سے ملاقات طے ہو گئی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے لئے امریکا جائیں گے، بطور وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے یہ پہلا خطاب ہو گا ، گزشتہ برس عمران خان جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے.

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے باہر ہو گا یکجہتی کشمیر مظاہرہ

وزیراعظم عمران خان کی دورہ امریکا کے دوران امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات طے ہو گئی ہے، دورے کے دوران وزیراعظم کی امریکی صدر سے 2 ملاقاتیں ہوں گی ,امریکی صدر سے پہلی ملاقات دوپہر کے کھانے اور دوسری ہائی ٹی پر ہوگی

 

وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں اپنی تقریرمیں مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گے، آج ایک اہم اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کو فائنل کیا گیا ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب کے بعد وزیراعظم پاکستان کا خطاب ہے ،وزیراعظم عمران خان اجلاس کے علاوہ 8سے 9ممالک کے سربراہان سے ملیں گے، وزیراعظم اجلاس کے بعد تھنک ٹینک سے خطاب کریں گے .وزیراعظم ہرسطح پر کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گے اور کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں گے

جنرل اسمبلی اجلاس، مودی کے بعد ہو گا پاکستانی وزیراعظم کا خطاب

جنرل اسمبلی اجلاس میں جانے سے قبل وزیراعظم کس ملک جائیں گے؟ اہم خبر

 

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رواں برس امریکی صدر ٹرمپ سے وزیراعظم عمران خان کی ملاقات وائیٹ ہاؤس میں ہو چکی ہے جس میں امریکی صدر نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی، وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور وزیر خارجہ تھے.

 

عد ازاں فرانس میں امریکی صدر کی بھارتی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی جس میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کسی بھی ملک کی ثالثی قبول کرنے سے انکار کر دیا، مودی نے ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیردونوں ملکوں کے درمیان باہمی تنازعہ ہے،بھارت اورپاکستان کے درمیان تعلقات دو طرفہ ہیں

 

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سفارتی محاذ پر یہ کامیابی عمران خان کی مخلصانہ قیادت اور کامیاب سفارت کاری کے باعث ممکن ہوئی ہے

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ ثالثی سے راہ فرار اختیار کی، کشمیر متنازعہ اور حل طلب مسئلہ ہے

 

مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قیادت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ٹرمپ کی ثالثی کا خیرمقدم کیا ہے۔حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہر سطح پر بات چیت کی ضرورت ہے اور جموں و کشمیر کے عوام ایسے کسی بھی اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔

جنرل اسمبلی کے باہر بھارت کے خلاف احتجاج، زلفی بخاری کل روانہ ہوں گے امریکہ

Leave a reply