مزید دیکھیں

مقبول

اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت پھر منسوخ

اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل نے آج اڈیالہ...

سلمان خان کو دھمکی دینے والے کی گرفتاری و رہائی

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان...

ن لیگ کا عوامی رابطے بڑھانے کے لیے کیلیے لاہور سیکریٹریٹ کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ نواز نے عوامی رابطے بڑھانے...

وزیراعظم عمران خان آج کس شہر کا دورہ کرنیوالے ہیں؟ اہم خبر

وزیراعظم عمران خان آج کس شہر کا دورہ کرنیوالے ہیں؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ہفتہ کو ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے۔

وزیراعظم عمران خان شہریوں میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کریں گے۔ محکمہ صحت کی جانب سے انصاف کارڈ تقسیم کی تقریب منعقد ہوگی۔ اس حوالہ سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،

وزیراعظم عمران خان کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار استقبال کریں گے، وزیراعظم سے گورنر پنجاب، صوبائی کابینہ اور پارٹی رہنماوں کی ملاقات ہو گی، وزیراعظم عمران خان صوبائی کابینہ کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیں گے، وزیراعظم عمران خان پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ لیں گے.

دورہ لاہور میں وزیراعظم عمران خان ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی روک تھام کے لئے بھی پنجاب حکومت کو اہم ٹاسک دیں گے.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan