ٹریفک حادثے میں‌5 افراد جاں بحق ،11 زخمی

0
32

ٹریفک حادثے میں‌5 افراد جاں بحق ،11 زخمی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اٹک میں ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے.

فتح جنگ راولپنڈی روڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ ڈمپر اور ہائی ایس کے درمیان تصادم کی صورت میں پیش آیا، ڈمپر ڈرائیور کی غفلت اور غلط کراسنگ کی وجہ سے ڈمپر سامنے سے آنے والی ہائی ایس پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں ہائی ایس ڈرائیور سمیت 5 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 11 افراد شدید زخمی ہوئے.

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے 5 زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں راولپنڈی ریفر کر دیا.

ہائی ایس راولپنڈی سے پنڈیگھیب جا رہی تھی جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق پنڈیگھیب سے ہے ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا

Leave a reply