پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ اداکار عمران عباس نے وزیراعظم عمران کو دُنیا کی سب سے مشہور شخصیت قرار دے دیا ہے۔
باغی ٹی وی :عمران عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں مداحوں نے اُن سے مختلف اور دلچسپ سوالات پوچھے۔
اسی سیشن کے دوران ایک بھارتی صارف نے عمران عباس سے پوچھا کہ اگر میں غلط نہیں تو پاکستان میں سب سے زیادہ مشہور آپ ہی ہیں؟
بھارتی صارف کے اس سوال کے جواب میں عمران عباس نے وزیراعظم عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے صارف کو جواب دیا کہ ایسا بالکل نہیں کہ میں ہی پاکستان میں سب سے زیادہ مشہور ہوں کوئی ہے جو اس دُنیا میں سب سے زیادہ مشہور اور پُرکشش ہے اور وہ کوئی دوسرا نہیں بلکہ ہمارے وزیراعظم عمران خان ہیں۔
واضح رہے کہ عمران عباس نے سال 2014 میں بھارتی فلم ’Creature 3D‘ میں اپنی اپنی اداکاری پر پاکستان سمیت بھارت میں تعریفیں سمیٹی تھیں اور یہی وجہ ہے کہ آج بھی عمران عباس کے بھارتی مداح سوشل میڈیا پر مختلف سیشن اور سرگرمیوں کے ذریعے اُن سے رابطے میں رہتے ہیں۔
جبکہ عمران عباس کے کے مشہور پاکستانی ڈراموں میں خدا اور محبت، ڈر خدا سے، جو تو چاہے، محبت تم سے نفرت ہے، کوئی چاند رکھ، اکبری اصغری، ملال اور نور بانو سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔