وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن نے ثابت کیاکہ پی ٹی آئی ملک کی واحدعوامی پارٹی ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان ہی واحد قومی لیڈر ہیں-
باغی ٹی وی : اسد عمر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو ہر صوبے میں پہلی یا دوسری پوزیشن ملی۔
Cantonment elections once again show PTI not only as the largest party but also the only national party. Pti won either highest or second highest seats in every province. PMLN 0 in balochistan, 5th in sind. PPP 0 in punjab & balochistan, 3rd in kp. PMIK only national leader
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 13, 2021
کنٹومنٹ بورڈ الیکشن میں ن لیگ کی پانچویں پوزیشن رہی۔ مسلم لیگ ن کو بلوچستان میں ایک بھِی سیٹ نہیں مل سکی۔پیپلز پارٹی پنجاب اور بلوچستان میں ایک بھی سیٹ نہیں جیت سکی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک کے 41 کنٹونمنٹ بورڈز کے 212 وارڈز میں 1560 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہواغیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 63 امیدواروں کی کامیابی کے ساتھ پہلے جبکہ مسلم لیگ (ن) 59 امیدواروں کی جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔
غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 52 آزاد امیدوارکامیاب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کے 17 امیدوار ،ایم کیو ایم کے10، جماعت اسلامی کے 7، بی اے پی اور اے این پی کے 2,2 امیدوار جیتے۔
پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کا پلڑا بھاری رہا، غیرسرکاری نتائج کے مطابق (ن) لیگ کے 51، آزاد 32 اور تحریک انصاف کے 28 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے 2 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوا۔
’تحریک انصاف وفاقی جماعت :پچھلے سالوں کی نسبت عوام کا اعتماد بڑھ رہا ہے:فواد…
سندھ سے پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے 14،14 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ ایم کیو ایم 10، آزاد 7، جماعت اسلامی 5 اور (ن) لیگ کے3 امیدوار کامیاب ہوسکے۔
خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف 18، آزاد 9، (ن) لیگ کے 5 ،پیپلزپارٹی کے 3 اور اے این پی کے 2 امیدوار کامیاب ہوئے بلوچستان سے 4 آزاد، تحریک انصاف 3 اور بی اے پی کے 2 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ بلوچستان میں( ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا کوئی امیدوار نہ جیت سکا۔
کراچی کا میدان بھی پاکستان تحریک انصاف نے مار لیا، پی ٹی آئی کے 14، پیپلز پارٹی 11، جماعت اسلامی 5 ،ایم کیو ایم پاکستان اور (ن) لیگ کے 3,3 امیدوار کامیاب ہوئے۔
لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے سب سے زیادہ یعنی 15 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ تحریک انصاف کے 3 اور ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا، پیپلز پارٹی کا لاہور سے کوئی امیدوار نہ جیت سکا۔
کچھ جانبداری کی حد ہوتی ہے:الیکشن کمیشن الزام ثابت کرے وزارت چھوڑ دوں گا، علی زیدی…
راولپنڈی میں بھی مسلم لیگ (ن) کے 24 امیدوار کامیاب ہوئے، تحریک انصاف کے 7 ،3 آزاد امیدوار اور جماعت اسلامی کے 2امیدوارکامیاب ہوسکے۔
حیدرآباد میں ایم کیو ایم پاکستان 7 اور پیپلزپارٹی کے 3 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف اور (ن) لیگ کا کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوا۔