وزیراعظم عمران خان کی فیملی کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ کیا آئی؟

0
31

وزیراعظم عمران خان کی فیملی کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ کیا آئی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کوروناکا ٹیسٹ نہیں ہوا،

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا کوروناکا ٹیسٹ آج بدھ کو ہو گا،وزیراعظم کاکوروناٹیسٹ کیلئے آفس میں ہی بلڈ سیمپل لیاجائےگا،ہردوسرے دن پورےپی ایم ہاؤس کوڈس انفیکٹ کیاجاتا ہے،وزیراعظم کاآفس روزانہ ڈس انفیکٹ کیاجاتا ہے،وزیراعظم آفس میں اجلاس ہوتےہیں اس لیےڈس انفیکٹ ہوناضروری ہے

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اوران کی فیملی کاپہلےکوروناٹیسٹ ہوچکاتھاجومنفی آیا،فیصل ایدھی کی وجہ سےپی ایم ہاؤس میں کون کون متاثرہوادیگرافرادکابھی ٹیسٹ ہونا چاہیے،فیصل ایدھی کی وزیراعظم سےزیادہ بات چیت نہیں ہوئی انہوں نےوزیراعظم کوچیک دیا،کابینہ اجلاس میں طبی ماہرین کہتےہیں کہ ماسک پہن لیں،دیگرلوگوں کےٹیسٹ کی ضرورت ہوئی توکرائےجائیں گے،سماجی فاصلہ اورایس او پی پرعمل ہوناچاہیے،کابینہ اجلاس میں ماسک ٹیبل پر پڑا ہوتا ہے مگرکوئی نہیں پہنتا،

واضح رہے کہ  ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، فیصل ایدھی نے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ حکومت ایدھی فاؤنڈیشن کی بھرپور سرپرستی اور مدد کرے گی۔ملاقات کے اختتام پر فیصل ایدھی نے عمران خان کو ایک کروڑ روپے کا فنڈ کرونا ریلیف فنڈ کے لئے دیا تھا

ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

عالمی طاقتوں کی نا انصافی کا علاج…کرونا وائرس، گورنر کے پی شاہ فرمان کی کھری باتیں مبشر لقمان کے ساتھ

کرونا سے بچاؤ کے لئے سماجی فاصلے ،ماسک اور گلوز پہننے کی طبی عملہ سمیت حکومت بھی احتیاط بتا رہی ہے لیکن وزیراعظم عمران خان نے جب فیصل ایدھی سے چیک وصول کیا تو انہوں نے گلوز نہیں پہن رکھے تھے نہ ہی فیصل ایدھی نے پہن رکھے تھے، اب فیصل ایدھی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

فیصل ایدھی میں کرونا کی تشخیص کے بعد وزیراعظم نے کونسی احتیاط شروع کر دی؟

Leave a reply