علماء کی مشاورت سے رمضان المبارک کی حکمت عملی تشکیل دی جائیگی، علما قابل صد احترام ہیں :وزیراعظم

0
50

اسلام آباد:علماء کی مشاورت سے رمضان المبارک کی حکمت عملی تشکیل دی جائیگی، علما قابل صد احترام ہیں،اطلاعات کےمطابق وزیرِاعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد علمائے کرام سے ملاقات کریں گے تاکہ ان کی رہنمائی سے رمضان المبارک کے حوالے سے حکمت عملی تشکیل دی جا سکے۔

ماہ رمضان کا لائحہ عمل علمائے کرام کی مشاورت سے مرتب کیا جائے گا،اطلاعات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کے پیش نظر علمائے کرام کی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ وہ خود بھی بہت جلد اس سلسلے میں علمائے کرام کے وفد سے ملاقات کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملک کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اعظم نے مولانا طارق جمیل کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف عوامی آگاہی مہم کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کوششوں کا مقصد عوام کو ایک ایسی وبا سے محفوظ رکھنا ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کوروناکی وبا سے نمٹنے کے لیے علمائے کرام کاتعاون درکار ہے۔ علمائے کرام نے ہر موڑ پر اور مشکل کی گھڑی میں حکومت کی رہنمائی کی ہ

Leave a reply