وزیراعظم عمران خان کی ایران کے نو منتخب صدر کو مبارکباد
باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کی ایران کے نو منتخب صدر کو مبارکباد دی ہے . ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے پر عزم ہیں ،نئے ایرانی صدر کےساتھ علاقائی امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں.
Congratulations to Excellency brother Ibrahim Raisi @raisi_com on his landmark victory in the Islamic Republic of Iran’s 13th Presidential elections. Look forward to working with him for further strengthening of our fraternal ties and for regional peace, progress and prosperity.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 19, 2021
ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایران کے 13 ویں صدارتی الیکشن میں کامیابی پر اپنے بھائی ابراہیم رئیسی کو مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے لکھا کہ ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور علاقائی امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے تہران کے ساتھ مل کر چلنے کے لیے تیار ہوں۔
خیال رہے کہہ ایران کے سرکاری میڈیا نے صدارتی امیدوار ابراہیم رئیس کی کامیابی کا اعلان کر دیا ہے
ابراہیم رئیس ایرانی صدارتی انتخابات میں امیدوار تھے، گزشتہ روز پولنگ ہوئی تھی، صدارتی انتخابات میں ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ابراہیم رئیس فاتح ہیں ابراہیم ریئسی کے مدمقابل 3امیدواروں نے نتائج کے اعلان سے قبل شکست تسلیم کرلی غیرحتمی نتائج کے مطابق ابراہیم رئیسی نے ایک کروڑ 78 لاکھ ووٹ لیے،غیرحتمی نتائج کے مطابق محسن رضائی 33اورناصر ہمتی کو 24لاکھ ووٹ ملے،
ایرانی صدارتی الیکشن میں سپریم لیڈر کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب