باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عید کے پہلے روز پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں موجود کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا اور قیدیوں میں تحائف تقسیم کئے

وزیراعظم شہباز شریف سنٹرل جیل ،کوٹ لکھپت پہنچے اور جیل میں انتظامات کا جائزہ لیا، قیدیوں سے ملاقات کی، انکو تحائف دیئے، وزیراعظم شہباز شریف نے قیدیوں سے دوران ملاقات جیل کے بارے میں استفسار کیا، صفائی ستھرائی، دیگر امور کے بارے میں پوچھا اور معائنہ کیا ، انہوں نے جیل کے ہسپتال کا بھی معائنہ کیا اور وارڈ میں جا کر زیر علاج قیدیوں سے بھی ملے

وزیراعظم شہباز شریف کو جیل کے دورے کے دوران جیل حکام نے بریفنگ دی ، اس دوران وزیراعظم نے جیل حکام سے کہاکہ مجھے بتایا جائے جیل میں کون سی اشیاء کی کمی ہیں اور انکی ضرورت ہے، وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہے جیل میں عید گزارنے کے کیا معنی ہیں میں اس جیل میں 6 ماہ رہا ہوں،جیل میں قیدی اپنے گھر والوں سے دور بیٹھے ہیں، اپنوں سے دوری کیا ہوتی ہے مجھے اس کا احساس ہے ،دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو جلد گھر لے جائے،قیدیوں کو بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرنا ترجیح ہے،قیدیوں کیلئے ایک الگ اسپتال ہونا چاہیے،قیدیوں کے ساتھ انصاف کیلئے کتنے سو موٹو لیے گئے؟سو موٹو صرف مفادعامہ کیلئے ہونا چاہیے، ملک کے بہتر مفاد میں ہمیں اکٹھا ہونا چاہیے،ملک کو جلد بحرانوں سے نکالیں گے، وزیراعظم نے جیل میں قید خواتین سے ان کے مسائل بھی سنے

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

قائم علی شاہ کے دور میں سب سے بڑا چیلنج شہر میں امن و امان قائم کرنا تھا،

Shares: