کشمیر الائنس کی چیئر پرسن عظمیٰ گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے گزراش ہے کہ آپ کشمیریوں کی وکالت کی بجائے امامت کا منصب سنبھالیں آپ کشمیر کے لیے اعلان جہاد کریں سب سے پہلے ہم خواتین صف میں کھڑی ہونگی میرے والد جنرل حمید گل نے ایک پیشن گوئی کی تھی کہ بھارت کشمیر سے ذلیل رسوا ہوکر نکلے گا ان شاءاللہ یہ پیشن گوئی سچ ثابت ہوگی

ان خیالات کا اظہار چئیرپرسن کشمیر الائنس عظمیٰ گل نے سیالکوٹ میں کشمیر کانفرنس میں خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلع بھر سے ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے کشمیر کانفرنس میں شرکت کی کانفرنس سے سیالکوٹ کی مذہبی وسیاسی خواتین رہنماؤں نے بھی خطاب کیا

مقبوضہ کشمیر میں کتنے ہزار اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں؟ اہم خبر

ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ڈاکٹر بشریٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے اداروں اور فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں جو مسئلہ کشمیر پر اور آزاد کشمیر میں دشمن کو ناکوں منہ چنے چبوا رہے ہیں مسئلہ کشمیر پر ہمیں اخلاقی طور پر ایک ہونے کی ضرورت ہے.

کشمیر ہماری شہ رگ ہے، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، کور کمانڈرز کانفرنس میں عزم

اس موقع پر چئیرپرسن ویمن کشمیر الائنس عظمیٰ گل نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دختران ملت ہیں ہم کسی سے کم نہیں ہیں وہ وقت قریب ہے جب ہم سرینگر میں جلسہ کریں گی قائد اعظم نے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کہ شہ رگ ہے اور ہم اپنی شہ رگ کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے آج ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کردار نہیں بلکہ سیاست کرے گا ہمیں یہ ٹرمپ کی ثالثی قبول نہیں ہے 80 لاکھ انسانیت کی جیل کسی این جی او کو نظر نہیں آرہی ہے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی خواتین کشمیر کے لیے اپنا من تن قربان کرنے کے لیے تیار ہیں ہم خواتین اپنی صفوں میں وہ فضائے بدر پیدا کریں گی ہماری نصرت کے لیے فرشتے اتریں گے

سوشل میڈیا پر کشمیریوں کی آواز بنیں,عظمٰی گل کا پنجاب یونیورسٹی کشمیر میں سیمنار سے خطاب

Shares: