وزیراعظم کے دورہ پنجاب کے بعد کابینہ میں تبدیلی آ ہی گئی، کس کی وزارت ہوئی تبدیل؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے بعد پنجاب کی کابینہ میں‌ بھی تبدیلی آ گئی، فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ وزیراطلاعات پنجاب بنا دیا گیا ،فیاض الحسن چوہان کے پاس کالونیز کی وزارت کا قلمدان بھی ہے ،فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ وزیر اطلاعات بنائے جانے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے.

فیاض الحسن چوہان کو ایک بار پھر بڑا عہدہ مل گیا

اس سے قبل وزرات اطلاعات کا چارج میاں اسلم اقبال کے پاس تھا، میاں اسلم اقبال تجارت کے بھی وزیر ہیں ،فیاض الحسن چوہان کو متنازع بیان کے باعث وزیراطلاعات پنجاب کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا

آزادی مارچ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا، انصار الاسلام نے ایسا کیا کر دیا کہ مولانا بھی پریشان

آزادی مارچ سے ہم کیا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال نے دل کی بات بتا دی

واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان نے وزارت اطلاعات سے استعفیٰ دیا تھا فیاض الحسن چوہان کے متنازع بیان پر وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ایکشن کرنے کی ہدایت کی تھی ۔وز یر اعظم نے اس بیان کو نا منا سب قرار دیتے ہوئے ہدایت جاری کی تھی کہ کسی اقلیت کے خلاف مذہبی بنیاد پر بیان برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیاض الحسن چوہان سے کہا تھا کہ ہندو برادری کے بارے متنازع بیان سے حکومت کو سبکی ہو رہی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو وضاحت بھی پیش کی تاہم اس وضاحت کو قبول نہ کیا گیا اور انہیں عہدے سے فارغ کردیا گیا

Shares: