وزیراعظم کے سوات جلسے میں حادثہ ، درجنوں افراد زخمی

وزیراعظم کے سوات جلسے میں حادثہ ۔درجنوں افراد زخمی
باغی ٹی وی : وزیراعظم کے سوات جلسے میں حادثہ ہوا ہے جلسے میں‌چھت گر گئی جس وجہ سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے . ، وزیراعظم عمران خان کے جلسہ میں وزیراعظم کے خطاب بعد چھت گری جس سے 20افراد زخمی ہوئے تھے جو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیے گئے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویژن کے صدر چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان یوسفزئی نے گراسی گراؤنڈ جلسہ میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت کی، ہسپتال انتظامیہ کو بہترین علاج معالجہ کرنے کی ہدایت کی ہے .


چیئرمین ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم نے سنٹرل ہسپتال سیدوشریف میں گراسی گراؤنڈ جلسہ میں زخمی ہونیوالے افراد کی عیادت کی وہ زخمی افراد سے فرداً فرداً ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی اورجلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی

اس موقع پر ایم پی اے فضل حکیم نے ہسپتال انتظامیہ کوہدایت کی کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کاکوئی کسر نہیں چھوڑاجائے اورانہیں تمام طبی سہولیات مہیا کیاجائے۔

Comments are closed.