وزیراعظم کا دورہ امریکا، ترجمان دفتر خارجہ میدان میں آگئے

0
42

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا سے متعلق امریکی حکام سے قریبی رابطے میں ہیں،مروجہ طریقہ کار کے مطابق اس ضمن میں باضابطہ اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا کے حوالے سے قیاس آرائیوں کے برخلاف حقیقت واضح کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں امریکی حکام سے قریبی رابطے میں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا، امریکی محکمہ خارجہ کی لاعلمی

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے حوالہ سے امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان مارگن آرٹاگس نے کہا ہے کہ معلوم نہیں کہ وزیراعظم عمران خان اس ماہ امریکا کا دورہ کررہے ہیں۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے دورے کی تصدیق وائٹ ہاؤس سے کی جائے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں وائٹ ہاؤس نے عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں دی سنا ضرور ہے، عمران خان کے دورے کے متعلق سرکاری طور پر نہیں بتایا گیا، وائٹ ہاؤس سے رابطہ کر کے دورے کی تفصیلات حاصل کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان دورہ امریکہ اور ٹرمپ سے اہم ملاقات کب کریں‌ گے؟ بڑی خبر آ گئی

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان 20 جولائی کو امریکہ کا دورہ کریں گے.عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی اہم ملاقات کریں‌ گے. اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں‌ گے. عمران خان اپنے دورہ امریکہ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں‌ گے.

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب، ایران ،ترکی و دیگر ممالک کے دوروں کے بعد اب امریکہ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے. چند دن قبل وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے سینئر رہنما سجاد برکی اور عاطف خان نے وزیراعظم چیمبر پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی تھی جس میں‌ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ امریکہ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا تھا.

وزیراعظم کا وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا دورہ امریکا ہو گا . واضح رہے کہ گزشتہ برس جب تحریک انصاف کی حکومت قیام میں آئی تھی اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ واشنگٹن نے اسلام آباد کو بہت کچھ دیا لیکن اس نے بدلے میں کچھ نہیں دیا.امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 75 ہزار جانیں قربان کیں اور معیشت کو ایک سو 23 ارب ڈالر کا نقصان بھی ہوا جبکہ امریکی امداد صرف 20 ارب ڈالر تھی۔ ستمبر 2001 کے حملے میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا لیکن پھر بھی پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس جنگ میں ہمارے قبائلی علاقے تباہ ہوئے جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے، دہشت گردی کے خلاف اس جنگ نے پاکستانی عوام کی زندگیوں پر بدترین اثرات مرتب کیے .

Leave a reply