وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ راولپنڈی ، شیخ رشید نے کیا استقبال

0
82

وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ راولپنڈی ، شیخ رشید نے کیا استقبال
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا روالپنڈی کا دورہ،وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے وزیر اعلی عثمان بزدار کا خیر مقدم کیا
اس موقع پر وزیر اعلی عثمان بزدار نے نالہ لئی کی صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا،وزیر اعلی عثمان بزدار نے صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور نالہ لئی پر روڈ وے کی تعمیر کے لئے مجوزہ اراضی کا بھی جائزہ لیا
وزیر اعلی عثمان بزدار کو مریڑھ چوک کے قریب ریالٹو پارک میں بریفنگ دی گئی.وزیر اعلی عثمان بزدار نے شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا.وزیر اعلی عثمان بزدار کی شجر کاری مہم کی کامیابی کیلئے دعا بھی کی ،
نالہ لئی کی تعمیر نو سے سیلاب کے دوران ہونے والی تباہ کاریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی.عثما ن بزدار نے کہا کہ نالہ لئی اور ایکسپریس وے کے پراجیکٹ پر مجموعی طور پر85 ارب روپے لاگت آئے گی-
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت یہ منصوبے شروع کئے جائیں گے- نالہ لئی روڈ وے پر چار انٹر چینج بنائے جائیں گے -نالہ لئی پراجیکٹ میں بارش کے پانی کو سیوریج واٹر سے الگ کرنے کے لئے خصوصی پلانٹ لگائے جائیں گے-ایکسپریس وے خواب تھا جسے ہم تعبیر دیں گے –
شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی کے شہریوں کیلئے یہ منصوبے ان کا حق ہے -نالہ لئی ایکسپریس وے کے اطراف میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے بھرپور شجر کاری کی جائے گی-نالہ لئی روڈ وے کے بننے سے راولپنڈی اور گرد و نواح کے شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت ہو گی-
نالہ لئی کی بروقت صفائی کرانے پر وزیر اعلی عثمان بزدار کے شکر گزار ہیں -وزیر اعلی عثمان بزدار کا یہ کا م راولپنڈی کے لوگوں کیلئے بہت اچھا اقدام ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار عوامی خدمت کا حق ادا کر رہے ہیں – دورویہ نالہ لئی روڈ وے پر یوٹیلٹی کوریڈور بھی بنائے جائیں گے-کٹاریاں پل سے براستہ عمار چوک 16 کلو میٹر طویل نالہ لئی تعمیر کیا جائے گا-وزیر اعلی کو بریفنگ میں‌کہا گیا کہ نالہ لئی کے لئے 2750 کنال اراضی ایکوائر کی جارہی ہے -نجی اشتراک سے سینکڑوں ڈمپرزکے ذریعے نالہ لئی کی صفائی کی گئی ہے – نالہ لئی کے 7 ایسے مقامات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جہاں سے بارشی پانی آبادیوں کو متاثر کرتا تھا-
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، راولپنڈی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ایم ڈی واسا اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

Leave a reply