پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے رپورٹ پنجاب اسمبلی میں جمع

0
81

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے رپورٹ پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں اسوقت 11 ہزار 80 افراد ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں۔ایڈز میں مبتلا مریضوں کے علاج معالجے کے کیے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے ذریعے مدد فراہم کی جاتی ہے۔ پنجاب ایڈز پروگرام کے ذریعے ان مریضوں کو مفت ادویات۔مشاورت اور طبی رہنمائی فراہم کی جارہی ہے۔

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

رپورٹ کے مطابق ماں سے پیدا ہونے والے بچے میں ایچ آئی وی ترسیل روکنے پر کامیابی سے کام جاری ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے ابتک صوبے میں 160 ایچ آئی عی فری بچوں کی پیدائش ہوئی ہے ان بچوں کی مائیں ایڈذ کے مرض میں مبتلا تھیں۔ پنجاب ایڈذ کنٹرول پروگرام کا قیام 1998 میں عمل میں کایا گیا تھا۔۔ جس کے تحت صوبے میں ایڈز کو کنٹرول کرنے میں بڑی مدد ملی ہے۔اس پروگرام کے تحت 36 اضلاع میں سنٹرز کھولے گئے ہیں۔ جہاں پر لوگ آسانی سے علاج معالجہ کی سہولیات سے فائدہ اٹھا رہے ییں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ سال 6 ہزار400 افراد ایڈز کی وجہ سے ہلاک ہوئے جن میں 800 بچے ، 1800 خواتین اور 3800 مرد شامل ہیں، پاکستان میں ایڈز میں مبتلا مریضوں کی کل تعداد 1لاکھ 60ہزار ہو گئی ہے، ایڈز کے مریضوں میں سے انجکشن کے ذریعے نشہ کرنے والے 21 فیصد افراد اس بیماری کا شکار ہیں

جیلوں میں 140 نوزائیدہ بچے بھی ماؤں کے ہمراہ قید، جیلوں میں ایڈز کے مریض کتنے؟

Leave a reply