وزیراعظم کا دورہ سری لنکا ، کس فلائٹ سے جائیں گے

0
36

وزیراعظم کا دورہ سری لنکا ، کس فلائٹ سے جائیں گے

باغی ٹی وی : وزیراعظم 23 فروری کو سری لنکا کا دورہ کریں گے.،وزیراعظم لاہور سے سری لنکا کی کمرشل فلائٹ سے سفر کریں گے، پاکستانی طیارے پر سری لنکا نہیں جائیں گے،

سری لنکن وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم پاکستان سری لنکن ہم منصب مہندا راجا راجاپاکساکی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر 23 فروری کو سری لنکا پہنچیں گے۔

اس دورہ کے دوران وزیر اعظم پاکستان دونوں ممالک راجا پاسکا کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں میں شریک ہوں گے اور اس دوران کئی ایم او یوز پر بھی دستخط کریں گے۔

عمران خان کے ساتھ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد ، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور پاکستان سے حکومتی اور کاروباری شخصیات پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد بھی سری لنکاجائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے دورے کی دعوت دینے پر اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے سری لنکن وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔

Leave a reply