وزیراعظم کا جہانگیر ترین سے رابطہ ہوا ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کو فون کیا ہے اور انکی خیریت دریافت کی ہے –
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نے جہانگیر ترین کی صحتیابی کے لیے دعا کی ہے جہانگیر ترین نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔
جہانگیر ترین اچانک لندن روانہ
جہانگیر ترین علاج کے لیے لندن ہیں وہ دو روز قبل لندن روانہ ہوئے جہانگیر ترین کی بیماری پر شہباز شریف اور آصف زرداری نے انہیں پھول بھجوائے تھے جبکہ مریم نواز اور مریم اورنگزیب نے بھی دعائے صحت کی تھی ۔
وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کا رابطہ تقریبا دو برس بعد ہوا ہے جہانگیر ترین پر مقدمات چل رہے ہیں اور انہوں نے الگ سے ایک پارلیمانی گروپ بھی بنا رکھا ہے گزشتہ دنوں شیخ رشید نے بھی کہا تھا کہ جہانگیر ترین ہمارے اپنے ہیں ان سے رابطہ کرنا چاہیے ۔
واضح رہے کہ اس وقت اپوزیشن عدم اعتماد کی کوشش کر رہی ہے اور شہباز شریف اور بلاول کی بھی جہانگیر ترین سے خفیہ ملاقاتیں ہو چکی ہیں جس کی آج شہباز شریف نے بھی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
پاکستان کیطرف سوچ سمجھ کردیکھنا:آج وہ نہیں جودہشت گردی کےجواب میں ساڑھیاں…
جہانگیر ترین وزیراعظم کے قریبی ساتھی تصور کیے جاتے تھے تاہم ان پر کیسز بننے کے بعد جہانگیر ترین نے وزیراعظم ہاؤس سے دوری اختیار کر لی تھی-
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین طبیعت ناسازی کے باعث علاج کے لیے گذشتہ روز ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن روانہ ہوئے تھے۔