وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کو ٹیلی فون

وزیراعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کی سوچ کو سراہا
pm imf01

وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جورجیوا کو ٹیلی فون کیا ہے

وزیراعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف میں رابطہ منگل کی علی الصبح ہوا ،وزیراعظم اور آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر نے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے امور پر گفتگو کی ،آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے وزیراعظم سے پیرس میں ہونے والی ملاقاتوں کے تناظر میں وزیرخزانہ اور ان کی ٹیم کی آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے حوالے سے کوششوں کا اعتراف کیا ،وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ آئی ایم ایف پروگرام کے نکات پر ہم آہنگی آئیندہ ایک دو دن میں آئی ایم ایف کے فیصلے کی شکل اختیار کرے گی

وزیراعظم نے معاشی صورتحال کی بہتری کے اہداف مشترکہ کوششوں سے حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ، آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال کی بہتری چاہتے ہیں، آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر نے وزیراعظم شہباز شریف کے قائدانہ عزم کو سراہا

واضح رہے کہ فرانس میں وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے تین ملاقاتیں ہوئی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کو مکمل کرنے کے پاکستان کے عزم کو دوہرایا . پاکستان کی معاشی حقیقتوں سے متعلق غور کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کی سوچ کو سراہا ،

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

Comments are closed.