باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آئسولیشن ہسپتال کی بنیاد رکھ دی

وزیراعظم عمران خان نے کورونا آئسولیشن سنٹر کا دورہ بھی کیا اور ہسپتال میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چینی سفیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم عمران خان آئسولیشن سنٹر کے مختلف حصوں میں بھی گئے، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے وزیراعظم کو بریفنگ دی، کرونا سے بچاؤ کیلئے بنایا گیا آئسولیشن سنٹر 50 بستر پرمشتمل ہے۔ آئسولیشن ہسپتال اور متعدی امراض کی علاج گاہ ایف ڈبلیو او تعمیر کرے گا

برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1102 ہو گئی

کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرنے کورونا سے متاثرہ افرادکے نئےاعدادوشمار جاری کردیئے،اسلام آباد میں کیسز کی تعداد 25 ہوگئی،پنجاب میں کورونا وائرس سے 323،سندھ 417،خیبرپختونخوا میں 121 متاثرہ افراد ہیں،بلوچستان میں 131،گلگت بلتستان میں 81 اور آزادکشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے

متاثرہ 21افرادصحت یاب ہوگئے ہیں،کورونا وائرس سے ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہے،کورونا وائرس سے متاثرہ 5 مریض کی حالت تشویشناک ہے،

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ٹویٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 323 ہو گئی جن میں 176 زائرین بھی شامل ہیں۔ گجرات میں 21، گوجرانوالہ میں 8، جہلم میں 19، راولپنڈی 4، ملتان میں 4، فیصل آباد میں 2، منڈی بہاوالدین، نارووال، رحیم یار خان اور سرگودھا میں ایک ایک مریض میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

Shares: