وزیراعظم کا سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون عوامی ریلیف کے لئے بڑا قدم ہے۔فردوس عاشق اعوان

0
45

وزیراعظم کا سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون عوامی ریلیف کے لئے بڑا قدم ہے۔فردوس عاشق اعوان

باغی ٹی وی :زخیرہ اندوزوں کے لیے سخت ایکشن بارے بتاتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون عوامی ریلیف کے لئے بڑا قدم ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں کہا کہ قومی معیشت کو اربوں کا نقصان پہنچانے والے سمگلروں کی سرکوبی کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا روڈ میپ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے، عوام کے دکھوں کا مداوا اور ان کیلئے ریلیف کی فراہمی ہمارا بنیادی نصب العین ہے۔انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی کی جائے گی جس سے عوام کو مناسب قیمت پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

Leave a reply