وزیر اعظم کل قازقستان کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

0
35
Shehbaz Sharif

وزیر اعظم شہباز شریف قازقستان کے 2 روزہ دورے پر 12 اکتوبر کو روانہ ہوں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف 12 سے 13 اکتوبر کو قازقستان کا دورہ کریں گے اور وہ آستانہ میں سیکا سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہو گا۔ وزیر اعظم شہبازشریف 13 اکتوبر کو سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے اور وہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیکا کی اہمیت کو واضح کریں گے۔

شہباز شریف علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگر کریں گے اور مختلف سیکا رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ واضح رہے کہ سیکا 1992 میں قائم ہوئی تھی جس میں ایشیا کے 27 ممالک شامل ہیں اور پاکستان سیکا کے بانی ارکان میں سے ایک ہے۔ سیکا 5 وسیع ڈومینز کے تحت اعتماد سازی کے اقدامات کو فروغ دیتا ہے۔

قازقستان اور پاکستان تعلقات
30 سال قبل 24 فروری 1992ء کو پاکستان اور قازقستان نے باقاعدہ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے تب سے دونوں اب تک ریاستیں بتدریج باہمی تعاون کو فروغ دے رہی ہیں اور دونوں ممالک کے رہنماؤں اور وزرائے خارجہ کے مابین مختلف فورمز اور تقریبات میں مستقل بنیادوں پر دو طرفہ تعلقات، علاقائی مسائل اور خطے کی سالمیت پر بات چیت ہوتی رہی ہے. جبکہ دونوں ریاستوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اس وقت دفاعی تعاون کو سب سے زیادہ فروغ ملا ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛ مفتاح اسماعیل کو پبلک میں بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار
امیتابھ بچن 80 ویں سالگرہ آج منائیں گے
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں
کوئٹہ: سریاب روڈ پرنامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے دفترپردستی بم پھینک دیا
تجزیہ کاروں کے مطابق بدقسمتی سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون پر بہت کم توجہ دی گئی ہے گزشتہ سال دو طرفہ تجارت صرف 45 ملین ڈالر تھی- فروری 2020 میں اسلام آباد میں پاکستان قازقستان بین الحکومتی مشترکہ کمیشن کا نواں اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں تجارت، نقل و حمل اور توانائی پر تین ورکنگ گروپس بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا جبکہ نومبر 2020ء میں دونوں ریاستوں کے درمیان ٹرانسپورٹ اور تجارت کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ پر ایک آن لائن سیشن منعقد ہوا تھا.

Leave a reply