ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے داماد کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد  ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے داماد کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتاری سے روک دیا

اسلام‌آباد  ہائی کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے داماد کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتاری سے روک دیا۔ہارون یوسف عزیز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کے سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے نیب کو ہارون یوسف عزیز کی وطن واپسی پر گرفتاری سے روک دیا۔

امجد پرویز ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست کی سماعت میں عدالت نے ہارون یوسف عزیز کو حفاظتی ضمانت کے لیے کل 22 دسمبر کو عدالت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عدالت میں پیش ہونے تک نیب پٹیشنر کو گرفتار نہ کرے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف عزیز آج شام قطر ائیر ویز کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے۔ ہارون یوسف عزیز نے احتساب عدالت لاہور میں سرنڈر کرنے کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے شوہر انتقال کرگئے
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے طویل المدتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا.وزیر خارجہ
دل کے پیدائشی نقائص میں مبتلا بچوں کا اب اسٹیم سیلز سے علاج ممکن
چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال
بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی پولیس نے حراست میں لے لیا
ہر ماہ کی 14 تاریخ سے پہلے بچوں کے اخراجات ادا کردئیے جائیں، عدالت کا فیروز خان کو حکم
پنجاب میں سیاسی بحران کے باعث 23 دسمبر کو "کے پی اسمبلی” تحلیل ہونے کا امکان نہیں

واضح رہے کہ وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز بھی آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب کے ملزم ہیں جب کہ لاہور کی احتساب عدالت نے ہارون یوسف عزیز کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

Comments are closed.