وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ کے چوتھے روز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے افتتاحی مباحثے میں شرکت کریں گے ،وزیراعظم عمران خان سےمصر کے صدر عبدالفتح السیسی ملاقات کریں گے،وزیراعظم عمران خان سے ایتھوپیا کے صدر کی ملاقات ہوگی ،وزیراعظم سے نیوزی لینڈکی ہم منصب جیسنڈاآرڈرن کی ملاقات ہوگی،وزیراعظم سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے ظہرانے میں بھی شرکت کریں گے ،وزیراعظم کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کے سربراہان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے،

عمران خان اور امریکی صدر کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ طاقت ور ترین ملک پر بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے ،ٹرمپ نے کہا وہ چاہتے ہیں پاکستان اور بھارت ثالثی پر تیار ہوجائیں ،بھارت سےثالثی کی امریکی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں ،مجھےلگتا ہے یہ بحران مزید بڑا ہوسکتاہے ،صدرٹرمپ اور میں اس پر بات کرینگے ،بدقسمتی سے بھارت ہم سے بات کرنے کو تیار نہیں،یہ صورتحال  بحران کی ابتداہے،امریکا طاقت ور ترین ملک ہے وہ یو این کی سلامتی کونسل پر اثر ڈال سکتاہے،ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے طاقت ور ترین ملک کے صدر ہیں ،

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عظیم لیڈر ہیں،عمران خان انسداد دہشتگردی میں پیش رفت چاہتے ہیں کیونکہ دوسرا راستہ نہیں،دوسراراستہ موت ،افراتفری اورغربت کیطرف جاتاہے،عمران خان یہ بات سمجھتے ہیں

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان امریکا کے دورے پر ہیں ، وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں کشمیر سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی، وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسلسل کرفیو سے آگاہ کیا.

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں افغان مسئلے پر بات کرنا چاہتاہوں یہ مسئلہ ہمارے لیے بہت اہم ہے،افغانستان میں استحکام خطےکی ضرورت ہے،

وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

امریکی صدر ٹرمپ نےایک بارپھرکشمیرپرثالثی کی پیشکش دہرا دی.کہا دونوں فریق راضی ہوں توثالثی کے لیے تیارہوں،مسئلہ کشمیر پرایک اچھے ثالث کاکرداراداکرسکتاہوں،وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم سے بہت اچھے تعلقات ہیں،

Shares: