وزیراعظم نے اچانک ایسا حکم جاری کیا کہ افسران میں کھلبلی مچ گئی

0
28

وزیراعظم نے اچانک ایسا حکم جاری کیا کہ افسران میں کھلبلی مچ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس نے تمام وفاقی وصوبائی اداروں کوخط لکھ دیا ،وزیراعظم آفس کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ شکایات سے متعلق غلط بیانی یا کوتاہی کا ذمہ دار مجازافسرہوگا

وزیراعظم آفس کوشہریوں کی شکایات بغیر حل نمٹانے کی شکایات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد یہ خط لکھا گیا، شہریوں  کی شکایات کا حل مجازافسران کے حتمی فیصلہ سےمشروط کر دیا گیا،

ٹرانسپورٹرز کے بعد تاجر برادری کی بھی وزیراعظم نے سن لی، بڑا حکم دے دیا

وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماتحت افسران شہریوں کی شکایات بغیرنتیجہ نمٹا نہیں سکتے، شکایات نمٹانے سے پہلے مجازافسرکی اجازت ضروری ہوگی، شکایات کےحل میں کسی قسم کی کوتاہی قابل قبول نہیں، شہریوں کی شکایات کا فیصلہ مجازافسرہی کرے گا

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل سیل کے بارے میں بھی آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ لوگوں کو سٹیزن پورٹل استعمال کرنے کے لیےشعور دیا جائے ،سٹیزن پورٹل ذاتی طور پر مانیٹر کر رہا ہوں

سٹیزن پورٹل پر کتنی بڑی تعداد میں‌ لوگوں‌ کی شکایات حل کی گئیں‌؟ وزیر اعظم عمران خان نے بتا دیا

واضح‌ رہے کہ سٹیزن پورٹل پر شکایات درج کروانے کا تیز رسپانس دیکھنے میں‌ آیا ہے، مختلف لوگوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ یہاں‌ شکایت درج کروانے پر بہت جلد عمل درآمد کیا جاتا ہے.

Leave a reply