بیجنگ: وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی چینی سرمایہ کاروں سے ملاقات میں کراچی اور فیصل آباد میں پانی کے منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ چین میں سرمایہ کاروں کی ملاقاتیں ہوئیں، جن میں کراچی اور فیصل آباد میں پانی کے منصوبوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی، کراچی میں کے فور منصوبہ، حب کینال جبکہ فیصل آباد میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے حوالے سے بات ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان کی کامیاب بریفنگ:پہلی ملاقات میں چینی کمپنیوں کیساتھ اربوں ڈالرز کے معاہدے

فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم آج چین کے صدر کی جانب سے سربراہان مملکت کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے، وزیراعظم عمران خان کی آج شام کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، ازبکستان کے صدر اور چین کے وزیراعظم سے ملاقات ہوگی چین کے سرمائی اولمپکس میں پاکستان کی ٹیم پہلی مرتبہ شریک ہوئی، پاکستان کی ٹیم کا چین کے عوام کی جانب سے والہانہ خیرمقدم کیا گیا، پاک چین دوستی دونوں ملکوں کے عوام کی ایک دوسرے کے لئے محبت کے اظہار پر مبنی ہے۔

فواد چوہدری نے مزید بتایا کہ چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی تھنک ٹینکس سے بھی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے زور دیا کہ دنیا ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی، امریکہ اور چین کے درمیان تنازعہ کو حل کرنے میں پاکستان اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہےوزیراعظم کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ون آن ون ملاقات ہوگی، جس میں پاکستان کے تعلقات کے حوالے سے مزید گفتگو ہوگی، آج وزیراعظم سے پاکستان کے اقتصادی تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا۔

یوم یکجہتی کشمیر، آرمی چیف کا کشمیریوں کے لئے پیغام

واضح رہے کہ عمران خان کے دورہ چین کے دوران چینی کمپنیوں کے ساتھ اربوں ڈالرز کے معاہدے طے پا گئے ہیں گوادر میں سٹیل ری سائیکلنگ کے لیے ساڑھے 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پایا، زرعی ٹیکنالوجی ٹرانسفر کرنے کے لیے چائنا مشنری انجینئرنگ کارپوریشن ایک سنٹر قائم کرے گی۔ سی ایم ای سی نے کراچی میں 2 لاکھ میٹرک ٹن ایل این جی اسٹوریج میں بھی دلچسپی دکھائی۔

وقت کی پکار کشمیر بزور شمشیر ازقلم:غنی محمود قصوری

50 ملین ڈالر زرعی ٹیکنالوجی اور 500 ملین ڈالرز ایل این جی سٹوریج پر سرمایہ کاری ہو گی۔ چین کی ایک اور کمپنی نے فوجی فرٹیلائزر کے ساتھ متعدد ایم او یوز پر دستخط کردیے رائل گروپ بفلو فارم کے قیام کے لیے 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ رائل گروپ دودھ کی پراسسنگ میں بھی 30 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے۔ چیلنج فیشن نے 250 ملین ڈالر کی لاگت سے فری اکنامک زون کے لیے مزید 100 ایکڑ زمین خرید لی۔ اس سرمایہ کاری سے برآمدات میں سالانہ 400 ملین اضافہ ہوگا اور 20 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی۔

بھارتی رہنماؤں کی جانب سے کشمیر کے حوالے سے بھارتی حکومت پر تنقید

سی آر بی سی کراچی پورٹ ٹرسٹ کی شراکت سے ساڑھے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ دونوں گروپوں کے اشتراک سے کراچی کوسٹل ڈویلپمنٹ زون قائم کیا جائے گا۔ نیو سوفٹ میڈیکل سسٹم میڈیکل کے میدان میں مصنوعی ذہانت پر 30 ملین ڈالر سرمایہ کاری کرے گا۔ نیو سوفٹ مزید 170 ملین ڈالر کی لاگت سے مختلف منصوبوں پر کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ہنان سن واک کنسٹرکشن گروپ 2 ارب ڈالر کی لاگت سے 1 لاکھ کلومیٹر لمبی فائبر آپٹکس کیبل بچھائے گا، گلوبل سیمی کنڈکٹر گروپ 40 ملین ڈالر کی لاگت سے سکلز ڈویلپمنٹ سنٹر قائم کرے گا، اس سرمایہ کاری سے ایک لاکھ سے زائد نوکری کے مواقع میسر آئیں گے۔

شہدا کو سلام،آزادی زیادہ دور نہیں،آصف زرداری، بلاول ،شہباز شریف

Shares: