وزیراعظم کی لاہور آمد، وزیراعلیٰ ہاؤس میں کتنے پھول منگوائے گئے؟ جان کر ہوں حیران

وزیراعظم عمران خان آج لاہور آئیں گے، وزیراعظم کی لاہور آمد پر ایوان وزیر اعلیٰ نے 8 کلب کو خوبصورت بنانے کے لیے پی ایچ اے سے 50 ہزار پھول مانگ لئے ۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج جمعرات کو لاہور آئیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے. وزیراعظم سے دورہ لاہور میں گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب ملاقات کریں گے، وزیراعظم سے اراکین اسمبلی بھی ملاقات کریں گے، وزیراعظم عمران خان پنجاب کی کابینہ کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے، صوبائی وزیرڈیزاسٹرمینجمنٹ وزیراعظم کومون سون انتظامات پربریفنگ دینگے .پنجاب کے وزرا کی کاکردگی رپورٹ بھی وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی .

وزیراعظم کے دورہ امریکا پر کتنے ہزار ڈالر خرچ ہوں گے؟ مراد سعید نے بتا دیا

وزیراعظم عمران خان لاہورمیں اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے، وزیراعظم لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم صنعتی شعبے کے فروغ کیلیے مختلف اقدامات پرپیش رفت کاجائزہ لیں گے ،وزیراعظم عمران خان مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی بھی صدارت کریں گے .

عمران خان کے دورہ امریکا کو سبوتاژ کرنیکا بھارتی منصوبہ،حسین حقانی بھی متحرک

وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل بلاول زرداری اچانک امریکا روانہ

وزیراعظم عمران خان کی لاہور آمد کے موقع پر 8 کلب کو سجانے کے لئے ایوان وزیراعلیٰ نے پی ایچ اے سے گلاب، موتیا، زینیا، گل داؤدی، گلیڈیئر اور سن فلاور کے 50ہزار پھول منگوا لئے جن سے گلدستے بھی بنوائے جائیں گے اورایوان وزیر اعلیٰ میں لگے گملوں میں بھی نئے پھول لگائے جائیں گے ۔پی ایچ اے نے گزشتہ رات سے ہی ایوان ِوزیر اعلیٰ میں ہارٹی کلچر کا کام شروع کر دیا تھا۔ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر زون 6 علی نواز شاہ ایوان وزیر اعلیٰ کو نئے پھولوں سے خوبصورت بنانے پر مامور ہیں۔

ایوان وزیراعلیٰ کی جانب سے 50 ہزار پھول مانگے جانے پر چیئرمین پی ایچ اے سید یاسر گیلانی نے کہا کہ پی ایچ اے روٹین میں جی او آر میں کام کر رہا ہے ،انکا کہنا تھا کہ ایوان وزیر اعلیٰ کو سجانے کے لیے اتھارٹی کے پاس کوئی خاص بجٹ نہیں ، تاہم متعلقہ ڈائریکٹر سے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

Comments are closed.