وزیراعظم کی مہنگائی کے پیش نظر خصوصی پیکیج تیار کرنے کی ہدایت

0
36

وزیراعظم کی مہنگائی کے پیش نظر خصوصی پیکیج تیار کرنے کی ہدایت

 وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو مہنگائی کے پیش نظر خصوصی پیکیج کی تیاری کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزراء کو ہدایت کی کہ عوام کو سابق حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پیسا، ہم نے انہیں ریلیف دینا ہے۔ آج جمعہ کو وزیر اعظم ہاؤس میں منعقدہ اہم اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے وزراء کو ہدایات جاری کیں۔

وزیراعظم نے نوجوانوں کے لیے بھی خصوصی پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم نے نوجوانوں کو روزگار فراہمی پیکیج کی تیاری کے لیے وزارتوں کو ٹاسک دے دیا ہے۔ شہباز شریف نے وزراء کو ہدایت کی کہ مہنگائی سے عوام کے ریلیف اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی پیکیج کی اولین ترجیح رکھی جائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 19 دسمبر تک موخر
حکومت ملک بھر میں نوجوانوں کو 50 ارب روپے کے قرض دے گی مگر کیسے؟
16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے. وزیراعظم
ایلون مسک نے سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے صحافیوں کے اکاونٹس معطل کردئیے
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ انتہاء پسندی، مایوسی اور نفرت سے بچا کر نوجوانوں کو مثبت و تعمیری سرگرمیوں کی طرف لانا ہے، معاشی مشکلات اپنی جگہ لیکن عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔ وزیراعظم نے گیس اور بجلی کے بلوں میں بھی ریلیف کے اقدامات تجویز کرنے کی بھی ہدایت کی جبکہ پیکیج کی تیاری کے لیے وسائل کی فراہمی اور ایڈجسٹمنٹ کے لیے وزیر خزانہ کو خصوصی ہدایت دی۔

Leave a reply