وزیر اعظم کی اسلام آباد کے تمام وفاقی سیکریٹریز و صوبائی چیف سیکریٹریز سے ملاقات

وزیر اعظم نے کی اسلام آباد کے تمام وفاقی سیکریٹریز و صوبائی چیف سیکریٹریز سے ملاقات، اس ملاقات میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا سب سے بڑا چیلنج اسٹیٹس کو تبدیل کرنا ہے،نیا پاکستان پرانے اور روایتی طریقوں سے نہیں چلایا جا سکتا،روایتی طریقوں کو خیر آباد کہہ کر عوام کی فلاح کو مقدم رکھنا ہو گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سنبھالتے ہی آپ سے ملاقات کی تھی،ملاقاتوں کا یہ تسلسل جاری رہے گا،اس وقت ملک کے معاشی حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔ سرمایہ کار مختلف شعبوں میں دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ روپے کی قدر بہتر ہورہی ہے اور برآمدات بڑھ رہی ہیں۔ سرمایہ کاروں کا حکومتی پالیسیوں اور اقدامات پر اعتماد نہایت حوصلہ افزا ہے، اس تبدیلی کا اعتراف بین الاقوامی اداروں کی جانب سے بھی کیا گیا۔سی پیک سے پاکستان اورخطےمیں ترقی کانیا باب روشن ہوگا، پی ٹی آئی حکومت کاسب سےبڑاچیلنج اسٹیٹس کوتبدیل کرنا ہے، روپےکی قدربہترہورہی ہے، برآمدات بڑھ رہی ہیں، ملک کے معاشی حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں ، ملاقات کامقصداصلاحاتی ایجنڈےپرعملدرآمدکیلیے لائحہ عمل تشکیل دیناتھا،

Comments are closed.