وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کیا ہوئے اہم فیصلے ؟جانیں

0
61

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں افغانستان کی صورت حال اور اس کے پاکستان پر اثرات پربریفنگ دی گئی۔

باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، وزیر دفاع، وزیر خزانہ سمیت دیگر اہم وزرا نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں افغانستان کی صورت حال اور اس کے تناظر میں پاکستان پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا-

قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ افغان مسئلے کا کبھی کوئی فوجی حل نہیں تھا۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کئی دہائیوں سے افغانستان میں جاری تنازعات سے متاثر رہا ہے،پاکستان افغان مسئلے کے جامع سیاسی حل کے لیے پرعزم ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے شرکا نے کہا کہ عالمی برادری کو4 دہائیوں سے دی جانے والی قربانیوں کا بھی اعتراف کرنا چاہیے،امریکا اور نیٹو کی موجودگی میں افغان مسئلے کا سیاسی حل نکالنے کا بہترین وقت تھا۔

اجلاس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل سیکیورٹی کا اجلاس ہوا۔ آرمی چیف، ائیر اور نیول چیف سمیت وفاقی وزراء بھی اجلاس میں شریک ہوئے افغانستان کے معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہےاہم فیصلے کرلئے، باقاعدہ طور پر پالیسی بیان جاری کیا جائے گا-

اس سے قبل یکساں نظام تعلیم کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں غلامی کی زنجیریں ٹوٹ گئیں لیکن ذہنی غلامی کی نہیں ٹوٹیں۔

وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ہم کسی کی ثقافت کو اپنا کر پیغام دیتے ہیں وہ ہم سے بہتر ہیں، کبھی بھی ایک ذہین غلام بڑا کام نہیں کرسکتا، کسی کی نقل کرکے ہم اچھے غلام بن سکتے ہیں لیکن آگے نہیں جاسکتے کیونکہ دنیا میں اختراعی ذہن والے اوپر جاتے ہیں، ابھی افغانستان میں غلامی کی زنجیریں تو توڑ دی گئیں ہیں لیکن ذہنی غلامی کی زنجیریں نہیں ٹوٹیں۔

Leave a reply