وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

0
39
وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا #Baaghi

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا-

باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں 22 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا ،کابینہ کونوشہرہ میں ریلوےکی زمین پرعمارت کی تعمیر پر بریفنگ دی جائے گی ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے سے متعلق جائزہ کمیٹی کی رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائے گی –

وفاقی کابینہ کو ای 8 اور ای 9 میں تجاوزات سےمتعلق بریفنگ دی جائے گی مسلح افواج کےاہلکاروں کیلئےخصوصی الاؤنس کی منظوری ایجنڈےمیں شامل ہوگا کامرس ڈویژن کی جانب سے ایگرو اور نان ایگرو پروجیکٹ کی رجسٹریشن سے متعلق بھی کابینہ کو آگاہ کیاجائے گا۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی جی آئی ٹی بنانے کی درخواست ایجنڈے کا حصہ ہو گی اقبال اکیڈمی کےنائب صدراور5گورننگ باڈی کے ارکان کے ناموں کی منظوری دی جائے گی جبکہ ایم ڈی نیشنل انجینئرنگ سروس کی تقرری اور 3 ماہ کی مدت میں توسیع کی منظوری بھی دی جائیگی۔

پاکستان ریلوے فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی کے سی ای او کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہے، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی کابینہ اجلاس میں توثیق کی جائے گی۔

ڈرگز کی زیادہ سےزیادہ ریٹیل پرائس مقررکرنےکی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہو گی وفاقی کابینہ اجلاس میں آئیسکو کے سی ای او کی تقرری کی منظوری دی جائے گی-

Leave a reply