مزید دیکھیں

مقبول

کینیڈا کے کلب میں فائرنگ،11افراد شدید زخمی

ٹورنٹو:کینیڈا کےشہر ٹورنٹو میں رات ایک کلب میں فائرنگ...

حکومت نے ہمیشہ خواتین کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے ،وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صنفی مساوات کے عزم...

ممبئی سے نیویارک جانے والی فلائٹ کو دوران پرواز بم کی دھمکی

بھارت کے شہر ممبئی سے نیویارک جانے والی پرواز...

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد،حافظ سعد رضوی نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد،حافظ سعد رضوی نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی بھی میدان میں آ گئے اور بڑا مطالبہ کر دیا

حافظ سعد رضوی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن عدم اعتماد سے پہلے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرار داد پاس کروائے ،اپوزیشن، حکومت اور اراکین اسمبلی کو ایک پیج پر اکٹھے ہوکر فرانس پر واضح کرنا ہوگا کہ پاکستان ناموس رسالتﷺ پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کریں گا،حافظ سعد رضوی کا مزید کہنا تھا کہ ذاتی مفادات کے لئے اپوزیشن نے گٹھ جوڑ کر لیا ناموس رسالت کے لئے حکومت اور اپوزیشن دونوں نے راہ فرار اختیار کی تھی ،فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر سب کو ملکر جواب دینا چاہیے تھا تا کہ ساری دنیا جان لیتی کہ مسلمان ناموس رسالت پر اپنا سب کچھ قربان کر سکتا ہے ،پاکستان میں حقیقی تبدیلی نظام کی تبدیلی ہے اور وہ نظام دین کا نفاظ ہے نظامِ مصطفیٰﷺ ہے۔ہمارے ملک کے حکمرانوں کا ایمان کمزور ہو چکا ہے

قبل ازیں تحریک لبیک نے بھی ایک بار پھر میدان سجانے کا فیصلہ کر لیا، تحریک لبیک نے 23 مارچ کو ایک بار پھر مارچ کا اعلان کر دیا

مرکزی مجلسِ شوریٰ تحریک لبیک پاکستان کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا کہ مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے حوالےسےقانون سازی سے لے کر بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے اورمشاورت ہوئی حکومتی نااہلی کے سبب کمر توڑ مہنگائی کے خلاف ملک کے بڑے شہروں میں احتجاجی مارچ کا فیصلہ کیا گیا ہے

اعلامیہ میں کہا گیا کہ فرانسیسی سفیر کی ملک بدری قانونی چارہ جوئی کو مزید تیز کرنے کے لیے اپوزیشن لیڈران کو تحریک لبیک کے امیر علامہ حافظ سعد حسین رضوی صاحب کے خطوط بھیج دیے گئے ہیں کچھ لیڈران نے اپنی مصروفیات ظاہر کرتے ہوئے وقت نہیں دیا جس پر تحریک نے فیصلہ کیا کہ انہیں کھلے عام خط بھیجے جائیں گے .نیز ایک وفد سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بھی ملاقات کرے گا تا کہ معاملہ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات بھر پور تیاری کے ساتھ لڑے جائیں گے، کارکنان بھر پور تیاری کریں اور علاقوں میں مہم چلائیں، اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ کمر توڑ مہنگائی نے شہریوں کا جینا ناممکن بنا دیا ہے چوری، ڈکیتی اور خودکشی جیسے شنیع جرائم معاشرے میں انارکی و تشدد کا باعث بن رہے ہیں طے پایا ہے کہ ملک کے بڑے شہروں میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا جائے ،23 مارچ کو شہر قائد کراچی سے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مارچ کا آغاز کیا جائے گا

پہلے اسلام آباد اب لاہوروزیرداخلہ اپنے سگھارکے دھوئیں سے باہرنہیں نکلے؟سربراہ تحریک لبیک کا سوال

ملک کو بحرانوں سے نکا لنے کے لیے کیا کرنا ہو گا، تحریک لبیک نے لائحہ عمل دے دیا

ٹی ایل پی سے جو ہمارے معاملات طے ہوئے..شیخ رشید نے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا

کالعدم تحریک لبیک کی شوریٰ کی جانب سے انتہائی اہم ویڈیو پیغام جاری

تحریک لبیک کا مارچ مرید کے میں موجود، آج کا دن اہم،کارکنان نے ایک بندہ پکڑ لیا

تحریک لبیک سے مذاکرات ناکام، امید ختم، شیخ رشید کا انکار،لانگ مارچ پھر تیار

ایک کارکن کا بھی خون بہا تو ذمہ دار عمران خان، شیخ رشید ہونگے ،تحریک لبیک کی شوریٰ کا اعلان

بڑا اعلان. تحریک لبیک کا عمران خان کو دوٹوک جواب

شیخ رشید نے تحریک لبیک کو بڑی پیشکش کر دی

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

اگر معاہدہ پورا نہ ہوا تو یہ قافلہ آگے روانہ ہوگا تحریک لبیک کی شوریٰ کا اعلان

خون کی ہولی کھیلی گئی،مولانا فضل الرحمان بھی تحریک لبیک کے حق میں بول پڑے

کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات کے حوالہ سے نئی پیشرفت

مارچ میں تحریک لبیک نے بھی ایک بار پھر "مارچ” کا اعلان کر دیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan