وزیراعظم نے آبائی حلقے میانوالی میں کون کونسے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا؟ اہم خبر
وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کو زچہ بچہ ہسپتال، سرگودھا میانوالی روڈ کو دو رویہ کرنے اور موجودہ سکولوں کو اپ گریڈ کرنے اور نئے سکولوں کی تعمیر، میانوالی میں واٹر سلائی سکیم کی بحالی، شہر اور دیہات میں سڑکوں کی بحالی اور کشادگی، خٹک بیلٹ اور عیسی خیل کے لئے بلک واٹر سپلائی سکیم سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور واٹر سپورٹس و ٹورازم کلب کا افتتاح کیا۔
200 بستروں پر مشتمل زجہ بچہ ہسپتال کی تخمینہ لاگت 4 ارب 78 کروڑ 20 لاکھ، سکولوں کے قیام اور اپ گریڈیشن اور سہولیات کی فراہمی کا تخمینہ لاگت 3 ارب 10 کروڑ 40 لاکھ روپے، یونیورسٹی آف میانوالی کا فیز ون کا تخمینہ لاگت 30 کروڑ، ضلع میانوالی میں 62 واٹر سپلائی سکیموں کی بحالی عیسی خیل ، داﺅد خیل اور کمر مشانی میں سیوریج و نکاسی آب کے منصوبوں کا تخمینہ لاگت ایک ارب 37 کروڑ 20 لاکھ، سرگودھا میانوالی روڈ (دو رویہ) فیز ون لمبائی 30.63 کلومیٹر کا تخمینہ لاگت 4 ارب 83 کروڑ، 236 کلومیٹر طویل دیہی سڑکوں کی کشادگی و بحالی اور تعمیر کا تخمینہ لاگت4 ارب 23 کروڑ، 10 کلومیٹر طویل ضلع میانوالی کی 7 میونسپل و اربن روڈز کی تعمیر، بحالی و کشادی کا تخمینہ لاگت 30 کروڑ روپے ہے۔ وزیر اعظم نے میانوالی میں واٹر سپورٹس و ٹورازم کلب کا بھی افتتاح کیا۔
نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی
لندن میں ایسا استقبال ہوا کہ نواز شریف نے پاکستان واپس جانے کی خواہش کر دی
وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ مافیا رہ گیاتو اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں، عمران خان کرسی بچانے نہیں،تبدیلی کیلئے آیا ہے، حسن نواز 8ارب روپے کے گھر میں رہتاہے، عدالت میں دستاویزات دے کرلندن فلیٹ کا بتایا،ان کی ہر دستاویز جعلی نکلتی ہے،
باغی سیپشل،پاکستانی سیاست میں دسمبر کا مہینہ انتہائی اہم، کیا ہونے جا رہا ہے؟چہ میگوئیاں جاری
الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری، خورشید شاہ کا قانونی کاروائی کا اعلان
الیکشن کمیشن کی اراکین کی تقرری، مسلم لیگ ن بھی میدان میں آگئی، مریم اورنگزیب کا بڑا اعلان
افسوس، پارلیمنٹ پر حملہ کر دیا گیا، رضا ربانی نے ایسا کیوں کہا؟
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مدرسوں کا تعلیمی نظام بہترکریں گے، جھوٹ بول کربچوں کو اسلام آباد بلایاگیا، فضل الرحمان کےہوتے ہوئے یہودیوں کوسازش کی کیا ضرورت ہے، جھوٹا منڈیلا شہبازشریف بھی کنٹینر پرپہنچ گیا، ان سے ڈیل اس ملک سےغداری ہوگی، ان ڈاکوؤں کا مقابلہ کرکے دکھاؤں گا،جب ایک سسٹم کرپٹ ہو جاتا ہے تو اداروں میں مافیا بیٹھ جاتا ہے جو پیسے بنانا شروع ہو جاتا ہے، جب تبدیلی لے کر آتے ہیں تو وہ مافیا سامنے کھڑا ہو جاتا ہے پھر مک مکا ہوتا ہے، جب مشرف نے احتساب شروع کیا تو ہم سب اسکے ساتھ تھے پھر ہم نے بتایا کہ کرسی خطرے میں ہو گی ،مشرف نے پھر احتساب ختم کیا اور شریفوںکو باہر بھجوا دیا، عمران خان اپنی کرسی بچانے کے لئے نہیں بلکہ تبدیلی لانے کے لئے آیا ہے، تبدیلی تب آئے گی جب مافیا کو شکست دیں گے.








