وزیراعظم نے ایف سی اور رینجرز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں

ہم آپ کے اس جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں
0
41
coaspm

وزیراعظم شہباز شریف نے بڑی عید پر ایف سی اور رینجرز کے افسروں اور جوانوں کے لئے بڑی خوشخبری سنا دی

وزیراعظم نے ایف سی اور رینجرز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں ،ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں پاک فوج کے مقابلے میں فرق تھا جسے وزیراعظم نے ختم کرنے کا اعلان کیا ،وزیراعظم شہباز شریف نے یہ اعلان پاک افغان سرحد پر پاڑہ چنار کے دورے کے موقع پر گزشتہ روز ایف سی اور رینجرز کے دستوں سے خطاب میں کیا ،وزیراعظم نے یہ اقدام ایف سی اور رینجرز کی ملک وقوم کے لئے خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں کیا ہے

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ عید کا دن گزارنے پاک افغان سرحد پاراچنار پہنچ گئے تھے،وزیراعظم اور چیف آف آرمی سٹاف نے عید کی نماز فوج کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ ادا کی اور انہیں عید کی مبارک پیش کی۔ وزیراعظم نے فوج کے اعلی جذبے، عسکری تیاری اور اعلی پیشہ وارانہ معیار کی تعریف کی۔ جوانوں اور افسران سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہاکہ چیف آف آرمی سٹاف کے ساتھ آج میں عید کا دن آپ کے ساتھ گزار رہا ہوں تاکہ مادروطن کی سرحدوں کی جرات وبہادری سے حفاظت کرنے والے اپنے افسروں اور جوانوں کی کاوشوں اورجذبوں کو خراج تحسین پیش کروں۔

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان کے افسر اور جوان اپنے ذاتی آرام اور سکون کو چھوڑ کر وطن عزیز کے تحفظ، دفاع اور سلامتی کا عظیم فریضہ انجام دیتے ہیں۔ موسم اور حالات کی سختیوں کو برداشت کرتے ہیں اور ہر طرح کی مشکلات اور مصائب کا سامنا کرکے مادر وطن کی سرحدوں کا پہرہ دیتے ہیں جس پر قوم آپ سب کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عید سمیت خوشیوں کے تہوار ہوں یا کوئی غم کا موقع ہو، افسر اور جوان انفرادی اور اجتماعی طورپر وطن کی حفاظت کے فرض کو ترجیح دیتے ہیں۔ ہم آپ کے اس جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں

Leave a reply