وزیر اعظم کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کر دیں

0
33

وزیر اعظم کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔

باغی ٹی وی : وزیر اعظم آفس سے متعلقہ وزارتوں کو جاری کردہ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ وائرس کے خطرے کے پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدامات کیے جائیں اور وائرس کی روک تھام کے لیے مربوط حکمت عملی ترتیب دی جائے۔

کرونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے اعلیٰ سطح کا بین الوزارتی اجلاس بلانے کی ہدایت کر دی گئی جو معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز کی زیرصدارت منعقد ہو گا۔اجلاس میں سیکرٹری خارجہ، نیشنل ہیلتھ سروسز، وزارت داخلہ ،وزارت ہوابازی اور صوبائ

ی سیکرٹریز صحت شریک ہوں گے۔ چئیرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سمیت پاکستان آرمی اور دیگر سینئرافسران بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

کرونا وائرس کے بعد نئی بیماری نے آن گھیرا…

وزیر اعظم آفس سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق کرونا وائرس کے اب تک 2 ہزار تصدیق شدہ کیسز دنیا بھر میں سامنے آ چکے ہیں اور کرونا وائرس کے پھیلانے کے خدشے کو خارج الزامکان نہیں قرار دیا جا سکتا۔

Leave a reply