وزیراعظم نے پیٹرول بحران کے ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دے دیا

0
36

وزیر اعظم نے پیٹرول بحران کے ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دے دیا

باغی ٹی وی : وزیر اعظم نے پیٹرول بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے اہم آرڈر جاری کردیے ہیں. وزیراعظم کو پیٹرول بحران کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ عمران خان نے پٹرول بحران میں ملوث کمپنیوں اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی ‏کی ہدایت کرتے ہوئے ملوث افراد کو گرفتار اور ذخیرہ شدہ پٹرول جبری طور پر ‏مارکیٹ میں سپلائی کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کا تعین بھی کر دیا گیا۔ اوگرا نے پیٹرول بحران کی ‏ذمہ داری پیٹرولیم ڈویزن پر عائد کر دی۔

رپورٹ کے مطابق 9 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جان بوجھ کر بحران پیدا کیا، ڈی جی آئل ‏ڈٓاکٹر شفیع آفریدی اور پٹرولیم ڈویژن افسران اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ‏رہے۔عمران خان نے کہا کہ پٹرول بحران کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، بحران میں ‏ملوث کمپنیوں کے لائسنس معطل اور منسوخ کیے جائیں، تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ‏‏21 دن کا ذخیرہ یقینی بنانے کا پابند کیا جائے۔

آٹا،چینی،پیٹرول کے بعد اہم دوائی کا بحران

اس سے پہلے ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پر برہمی کا اظہار کیا۔کابینہ ارکان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کا فائدہ ملنے کے بجائے الٹا نقصان ہو گیا.
ذرائع کے مطابق اس موقعے پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن میں تحریک انصاف کو احتساب کے لیے مینڈیٹ ملا۔ بنیادی اشیائے ضروریہ کی مناسب قیمتوں پر دستیابی اولین ترجیح ہے ۔ماضی میں سیاسی اثرورسوخ استعمال کرکے غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالے گئے۔ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کو کیسز بھجوا دیے ہیں۔سیاست کو کاروبار کے لیے استعمال کرنے والوں سے حساب لیا جائے گا۔

Leave a reply