وزیراعظم کا ٹیکسٹائل انڈسٹری بحران کا نوٹس، وزیر خزانہ نے اپٹما رہنماؤں کو بلا لیا
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے بحران کا نوٹس لے لیا ہے.
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے بحران کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر خزانہ کو معاملات حل کرنے کی ہدایت کی ہے. ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے نوٹس لیے جانے کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مذاکرات کے لیے اپٹما رہنماؤں کو آج اسلام آباد بلا لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اور اپٹما رہنماؤں کے مذاکرات آج شام 4 بجے اسلام آباد میں ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپٹما رہنماؤں کا وفد گوہر اعجاز کی سربراہی میں اسلام آباد پہنچےگا جبکہ حکومتی وفد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، پاور ڈویژن اور وزارت خزانہ کے افسران ہوں گے۔
دوسری جانب آج ہی خبر سامنے آئی کہ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن(اپٹما)نے ملک بھر میں فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان کیا تھا. اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن کے ایک اعلامیہ کے مطابق ٹیکسٹائل انڈسٹری کا بحران شدت اختیار کرنے لگا ہے، ہفتے کے روز سے ملک بھر کی ٹیکسٹائل انڈسٹری بند کردی جائے گی، 1600ٹیکسٹائل انڈسٹریز پہلے ہی بند ہوچکی ہیں، صنعتوں کی بندش سے 50لاکھ ملازمتوں بے روزگار ہوجائیں گے، اس احتجاجی بندش سے 3کروڑ افراد متاثرہوں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ ایم این اے جتنے پیسے الیکشن سیٹ پر خرچ کرتے اتنی تو مجھے تنخواھ ملتی تھی۔ شہباز گل
صوفیہ مرزا کی سابق شوہر عمرفاروق کیخلاف میڈیا میں آنے پر پابندی کی التجا عدالت نے انکار کردیا
جامشورو:انڈس ہائی وے پرٹرالراوربس میں تصادم سے10 افراد جاں بحق،13 زخمی
اپٹماکے ذمے داران کے مطابق ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بندش سے ملکی برآمدات کو بڑا دھچکا لگے گا، ملکی معیشت کے لیے برآمدات کو بڑھانا انتہائی ضروری ہے، حکومت نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے توانائی کے مسابقتی نرخ واپس لے لیے ہیں، جنہیں بحال کیا جائے۔ اپٹما ذمے داروں نے مزید کہا کہ حکومت وعدے کے مطابق ٹیکسٹائل انڈسٹری کومسابقتی نرخوں پر بجلی اور گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے۔