وزیر اعظم نے 2020 کو ترقی اور خوشحالی کا سال قرار دے دیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ایئر یونیورسٹی کے نئے کیمس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 2020 میں پاکستانی معیشت بہت اوپر جائے گی۔ ملک کومستحکم کرنےمیں کامیاب ہوگئےہیں

انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر کم ہونے سے مہنگائی بڑھی ہے۔ 2020 میں سیاحت میں بہت اضافہ ہو گا۔ عالمی ادارے ہماری معاشی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں مشرق وسطیٰ سے طالب علم یہاں تعلیم حاصل کرنے آیا کرتے تھے۔ اعلیٰ تعلیم کا معیار بڑھانا بہت ضروری ہے۔ جدید دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ٹیکنالوجی سے مستفید ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم نےتعلیم کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی۔ محدودوسائل کے باوجود تعلیم کو ترجیح دینا ہوگی۔ حضوراکرمﷺ نے تعلیم کومقدس فریضہ قرار دیا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ برے دن آزمائش کے لیے آتے ہیں۔ ان شاءاللہ پاکستان برے دنوں سے جلد نکل جائےگا۔ آزمائشوں سے نکل کر قوم مضبوط بنتی ہے.ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے شمار وسائل سے نوازا ہے۔ ہمارا ہدف ملکی نظام ٹھیک کرکے میرٹ بحال کرنا ہے۔ سابق حکمران ملک کو ایشین ٹائیگر بنانا چاہتے تھے، یہ چھوٹا وژن ہے۔ میں پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانا چاہتا ہوں جس میں سب کے لیے ایک جیسا قانون تھا، جس نے پہلی دفعہ کمزور طبقے کی ذمہ داری لی۔

وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کیا کہ 2019ء ایک مشکل سال تھا۔ روپے کی قدر میں کمی ہونا شروع ہوئی تو حالات بہت خراب تھے۔ روپے کی قدر کم ہونے سے ہی مہنگائی بڑھی، تاہم اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اب معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ عالمی ادارے معاشی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں۔ انشا اللہ 2020ء میں پاکستان ترقی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اداروں کو مضبوط کرنا ہے، میرٹ کا سسٹم لانا ہے۔ ہمارا بڑا ہدف سسٹم کو بہتر کرنا ہے۔

Shares: