وزیراعظم نے اہم اجلاس کل طلب کر لیا

0
34

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اہم اجلاس کل طلب کر لیا،اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال اور ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس کل بنی گالہ میں ہو گا، معاشی ٹیم موجودہ صورتحال پر وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دے گی۔

میرے عزیز ہم وطنو،وزیراعظم کا جلد خطاب متوقع

وزیر اعظم خطاب سے قبل معاشی ٹیم کے ہمراہ تمام صورتحال کا جائزہ لیں گے اور معاشی ٹیم سے مشاورت کے بعد وزیر اعظم کے خطاب کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا وزیر اعظم آفس کی معاشی ٹیم کو اسلام آباد میں ہی رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پیر کو قوم سے خطاب کریں گےاسلام آباد میں جسلے سے خطاب کے دوران اسدعمر نے کہا کہ وزیراعظم کے خطاب کا انتظار کریں ، وہ قوم کو خوشخبری دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطاب سن کر آپ کو بھی خوشی ہوگی کہ ایک سچا اور محب وطن لیڈر اپنے عوام کا درد رکھتا ہے وزیراعظم رات کو جاگ کر روس سے واپس پہنچے ، اسی دوپہر میٹنگ کی ، چھٹی والے دن بھی کام کررہے ہیں۔

گندم کی فی من قیمت میں 400 روپے اضافے کا امکان

اسد عمر نے کہا کہ نیا پاکستان کسی کے سامنے سر جھکانے کیلئے تیار نہیں ہے، ساڑھے تین سال سے ایک نیا پاکستان نظر آ رہا ہے، اس وقت پاکستان کی عزت ہو رہی ہے جب نئے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ ہوتا ہے تو جواب نا میں ہوتا ہے ، عمران خان نے کہا ہم امن کے فروغ کیلئے ہر کسی کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ کسی کی چوری کی دولت کو چھپانے کیلئے ملکی مفادات کو قربان نہیں کریں گے، آج کل دوبارہ سے لانگ مارچ کی باتیں ہو رہی ہیں، ہمیشہ میں سردیوں میں نئی نئی بیماریاں آتی ہیں سردیاں شروع ہوتی ہیں تو پی ڈی ایم کی بیماری بھی آ جاتی ہے، پی ڈی ایم کی بیماری بھی ختم ہوجائے گی کوئی نقصان نہیں پہنچائے گی، سردیاں ختم ہوتے ہی پی ڈی ایم بھی ختم ہو جاتی ہے۔

بلاول زرداری سندھ کی تباہی کے بعد کس منہ سے اسلام أباد أ رہا ہے:اسد عمر

Leave a reply