وزیراعظم نےتحریک انصاف حکومت کی 3 سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کر دی، اپوزیشن پر شدید تنقید

0
63

تحریک انصاف حکومت کی تین سالہ کارکردگی پیش کرنے کے حوالے سے خصوصی تقریب کی-

باغی ٹی وی : اسلام آباد کنونشن سینٹرمیں منعقدہ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے علاوہ وفاقی وزرا اور تحریک انصاف کے اہم رہنما شریک ہوئے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ صو بائی اور وفاقی وزرا اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو ویلکم کرتا ہوں-

وزیراعظم نے کہا کہ تین سالہ کی کارکردگی قوم کے سامنے رکھ رہے ہیں،ہم نماز میں ایک ہی چیز مانگتے ہیں کہ اللہ ہمیں ان کی راہ پر لگا جن پر تو نعمتیں بخشیں اونچ اور نیچ زندگی کا حصہ ہے عروج کا راستہ ہمارےنبی ﷺکاراستہ ہے اللہ تعالیٰ نبیﷺکی زندگی سےسیکھنےکاحکم دیتاہے نوجوانوں کو نبی کریمﷺکی زندگی سے سیکھنا چاہیے-

انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم بنا تو کہا کہ مشکل وقت ہے لیکن گھبرانا نہیں ہے وہ بھی وقت تھاجب پارٹی میں 5سے6لوگ تھے ایسا نہیں ہوسکتا کہ کوئی بھی پرچی پکڑ کر لیڈر بن جائےکوئی بھی شخص شارٹ کٹ سے لیڈر نہیں بن سکتا،میں تو ایک ہی لیڈر کو مانتا ہوں اور وہ قائد اعظم محمد علی جناح ہیں بیرون ملک پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں-

عمران خان نے کہا کہ ہمارے تین سال بہت مشکل گزرے جب حکومت میں آئے تو کرنٹ اکاوَنٹ کا خسارہ 20ارب کا تھا اگر سعودی عرب اور چین ہماری مدد نہ کرتے تو کافی مشکلات کا سامنا ہوتاپیسے نہ ہونے کی وجہ سے مجبوری میں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا-

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر چلنے سے عوام کومشکلات کا سامنا ہوتا ہے خاص طور پر اپنی فوج کا شکریہ ادا کرتا ہوں اپوزیشن چاہتی ہے کہ کسی طرح فوج حکومت کو گرا دے مافیا نے ہماری فوج کے خلاف تقریریں کیں-

عمران خان نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد احساس ہوا کہ طاقت ور فوج ضروری ہے، جب بھارت نے رات کو حملہ کیا تب احساس ہوا کہ طاقت ور فوج کیوں ضروری ہے بھارتی لابی پوری دنیا میں ہماری مسلح افواج کے خلاف پروپیگنڈے میں مصروف رہتی ہے-

عمران خان نے کہا لاک ڈاوَن کے باعث کورونا کے پھیلاو میں کمی آتی ہے،لاک ڈاوَن سے متعلق اپوزیشن نے بہت زیادہ تنقید ک یڈبلیو ایچ او نے پاکستان کی مثال دی کہ پاکستان نے بہتر طریقے سے کورونا کو ہینڈل کیا میں نے غریب طبقے کا خیال کرتے ہوئے مکمل لاک ڈاؤن نہیں لگایاکورونا وبا کے دوران ہم نے بہت اچھے فیصلے کیے-

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب ہم آئے تھے تو ہمارا خسارہ 20 ارب ڈالر کا تھا آج وہ کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ 1.8 ارب ڈالر پر ہے آج ہماری ٹیکس وصولیاں 4 ہزار 700 ارب پر پہنچ گئی ہیں،جب ہم آئے تھے تو زرمبادلہ کے ذخائر 16.7 ارب ڈالر تھے جو آج 27 ارب ڈالر تھے میں جو فگرز دے رہا ہوں یہ اسحاق ڈار کے نہیں اصل ہیں-

انہوں نے کہا کہ آج ہماری صنعت اوپر جا رہی ہے، سیمنٹ کی فروخت میں 42فیصد اضافہ ہوا ہے موٹرسائیکلوں، گاڑیوں اور ٹریکٹر زکی فروخت میں اضافہ ہوا ہے زراعت کے شعبے میں 1100 ارب روپے اضافی کسانوں کے پاس گئے-

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قانون کی حکمرانی میں سب برابر ہوتے ہیں ہمارے ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا جہاں قانون کی حکمرانی نہ ہو آج ہمارے ترسیلات 19 ارب سے بڑھ کر 29 ار ب ڈالر سے زائدپر پہنچ گئی ہے تین سالوں میں صنعتوں کی شرح نمو میں 18 فیصد اضافہ ہوا ملک تباہ تب ہوتا ہے جب وزیراعظم اور اس کے وزیر چوری شروع کر دیں-

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آصف زرداری جب تک طاقت میں رہے قانون انہیں نہیں پکڑ سکا امیر اور غریب ملکوں میں فاصلے قانون کی حکمرانی نہ ہونے کی وجہ سے بڑھ رہے ہیں طاقت ور کو قانون کے نیچے لانا جہاد ہے،یہ ہمارا فرض ہے-

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب کی اینٹی کرپشن نے ن لیگ کے 10سال میں ڈھائی ارب روپے ریکور کیے ہمارے تین سال میں پنجاب اینٹی کرپشن نے ساڑھے 4سو ارب روپے ریکور کیے نیب نے اپنے 18سال میں 290ارب روپے ریکور کیے ہمارے تین سال میں نیب نے 519ارب روپے ریکور کیےورلڈ بینک کے مطابق احساس پروگرام میں پاکستان دنیا بھر میں تیسرے نمبر تھا –

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دیہاتوں میں رہنے والی خواتین کا معیار زندگی بہتر بنانا چاہتے ہیں پنجاب میں لڑکوں سے زیادہ لڑکیوں کیلئے اسکالرشپس ہیں مغرب کو آج کل افغان خواتین کی بہت فکر ہے ہماری خواتین میں اپنے حقوق لینے کی طاقت ہے بس انہیں تعلیم دینی ہے ہم نے کیا کبھی کسی نے باہر سے آکر خواتین کو حقوق دلوائے ہیں؟ –

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسانوں کے لیے کسان کارڈ پنجاب میں شروع کیے ہیں اسکا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلائیں گے۔اس کارڈ کی مدد سے ان کو کھاد،ٹیوب ویل سمیت دیگر چیزوں پر سبسڈی ملے گی۔پاکستان میں 10ڈیمز بن رہیں ہیں۔مہمند ڈیم سب سے پہلے پھر داسو ڈیم بنے گا۔ڈیم بننے سے کسانوں کو بھرپور فائدہ ہوگا-

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تعلیم کے میدان میں ہم ایک نصاب کے سسٹم کو لیکر آئے ہیں جس پر میں وفاقی اور صوبائی وزرائے تعلیم کو مبارک باد دیتا ہوں نصاب میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم شامل کریں گے ہمارے بچوے قرآن پاک تو پڑھ لیتے ہیں لیکن ان کو یہ نہیں پتہ اس میں لکھا کیا ہے-

انہوں نے کہا کہ ہر غریب خاندان کے ایک فرد کو بلا سود قرضہ دیں گےغریب عوام کو گھر خریدنے کیلئے قرض دیں گےدوست ممالک سے قرض مانگنا سب سے مشکل کام تھا۔پاکستان میں کبھی سیاحت پر توجہ نہیں دی گئی کیونکہ ہمارے حکمرانوں کی چھٹیاں تو بیرون ملک گزرتی تھیں۔پہلی دفعہ ہماری ایکسپورٹ بڑھ رہیں ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ میری نسل پاکستان کی پہلی آزاد نسل تھی۔ہمارے ماں باپ غلام ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے۔ہمیں چاہیے اپنے بچوں کی تربیت کریں۔مینا رپاکستان پر ہونے والا واقعہ باعث شرم ہے۔پاکستان میں جنسی جرائم تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

مران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے افغانستان میں امریکہ کی جنگ لڑی اور امریکہ نے ہمارے ہی علاقوں میں بمباری کی۔امریکہ نے ہمیشہ ہمیں استعمال کیا۔ہماری اکانومی تباہ ہوگئی اور علاقے اجڑ گئے مگر ہمیں کچھ نہیں ملا۔خودداری بہت بڑی نعمت ہے ،قوم کی ترقی میں خودداری کا بہت بڑا کردار ہے۔ہم امن کے شریک ہونگے جنگ کے نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک بھر میں عوامی مقامات پر وزیراعظم کا خطاب براہ راست دکھانےکے انتظامات کئے گئے ہیں وزیراعظم کے خطاب کی براہ راست نشریات کیلئے لاہور، کراچی ، پشاور، کوئٹہ ،گلگت، ملتان اور حیدر آباد سمیت بڑے شہروں میں بڑی اسکرینز نصب کی گئی ہیں-

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں قائم ہوئی تھی۔وزیراعظم عمران خان نے 18 اگست 2018 کو عہدے کا حلف اٹھایا تھا-

Leave a reply