وزیر اعظم نے قانونی ماہرین کا اجلاس کیوں طلب کیا

0
32

وزیر اعظم نے قانونی ماہرین کا اجلاس کیوں طلب کیا

.تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے سینیئر ارکان اور قانونی ٹیم کو طلب کرلیا، اجلاس میں وزارت قانون کے نمائندے اور پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما بابراعوان بھی شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کی آج کی سماعت پر مشاورت ہورہی ہے، قانونی ٹیم وزیراعظم اور کابینہ کو سماعت سے متعلق بریف کرے گی جب کہ سپریم کورٹ کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات سے متعلق مشاورت ہوگی۔

وزیراعظم نے اجلاس میں سابق وزیر قانون اور کیس میں آرمی چیف کے وکیل فروغ نسیم اور اٹارنی جنرل انور منصور خان سمیت سیکریٹری قانون کو بھی بلایا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سپریم کورٹ کی طرف سے سمری پر اٹھائے گئے اعتراضات پر مشاورت کی جائے گی۔

آرمی چیف کے معاملے کا فیصلہ کب سنایا جائیگا؟ چیف جسٹس کا اہم اعلان

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق نئی سمری سپریم کورٹ میں پیش

Leave a reply