وزیر اعظم نے غریبوں کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے غریبوں کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا ہے-

باغی ٹی وی : حکومتی ترجمان کے اعلامیے کے مطابق بڑے ریلیف پروگرام کے تحت 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 950 روپے سے 150 روپے کم ہوکر 800 روپے جبکہ چینی کی قیمت 15 روپے فی کلو کم ہوکر 85 روپے کی جگہ 70 روپے کردی گئی ہے۔

پاکستان میں ذی القعدہ کا چاند نظر آ گیا

اعلامیے کے مطابق ریلیف پیکج کے تحت غیرشہریوں کو گھی، چاول اور دالوں پر بھی رعایت دی جارہی ہے حکومتی ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ تاریخی ریلیف پیکج ہے جو سابق حکومت کے ریلیف کے مقابلے میں پچاس فیصد زیادہ ہے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق ریلیف پیکج پر آج یعنی یکم جون سے عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔

قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے ملک بھر میں آٹے کے ارزاں نرخوں پر سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ وزارتوں اور وزرا سے رپورٹ طلب کرلی تھی جب کہ وزیراعظم نے ملک بھر میں آٹے کی قیمت حکومتی اعلان کے مطابق بنانے کے لئے سخت اقدامات کی بھی ہدایت کی تھی ۔

وزیراعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ عوام کو حکومتی نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے، عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیراعظم نے فوڈ سیکیورٹی، صنعت کی وزارتیں اور متعلقہ محکمے احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ آج ہی پیش کرنے کی ہدایت بھی کی تھی ۔

سابق حکومت کے اقدامات سے دوست ممالک ناراض ہیں، مریم نواز

واضح رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورزپرمختلف برانڈزکےگھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے قیمتوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق ایک کلوگھی کی قیمت میں 208 روپےتک اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورزپرمختلف برانڈز کےگھی کی فی کلو قیمت 555 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف برانڈز کےکوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 213 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پرکوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت 605 روپے تک پہنچ گئی ہے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کوکنگ آئل اور گھی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔

دوسری جانب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو کے دوران واضح طور پر کہا کہ آئی ایم ایف کی نظریں بجٹ پر ہیں، اس کے بعد معاہدہ متوقع ہے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سبسڈیز واپس لینے اورٹیکسز میں کچھ اضافے کا امکان ہے تاہم انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے ہمیں پھنسانے کے لیے سبسڈیز کا اعلان کیا تھا۔

بجٹ میں سبسڈیز واپس لینے اور ٹیکسز میں اضافے کا امکان ہے،مفتح اسماعیل

جبکہ وفاقی حکومت نے کھاد کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لےلیا اعلامیےکےمطابق کھاد کی قیمتمقررکرنے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا اطلاق فوری ہوگا اور کھاد کی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کیلئے ایس آر او جاری کردیا کھاد کے 50 کلو تھیلے کی ریٹیل قیمت 1768روپےمقررکی گئی تھی جس کا اطلاق فوری طور پر اور 7 جولائی 2022 تک کیا گیا تھا حکومت نے گزشتہ ہفتے کھاد کی سرکاری سطح پر قیمت مقرر کی تھی اور قیمت میں 389 روپے تک کمی کی گئی تھی کھاد کا 50 کلو کا تھیلا اب پرانی قیمت پر ہی مل سکے گا۔

قبل ازیں وزیر اعظم سستا آٹا اسکیم میں گندم چوری میں ملوث فلور ملز کے خلاف پنجاب بھر میں کریک ڈاون شروع کردیا گیا ہے، صوبائی محکمہ خوراک نے سرپرائز چیکنگ، سرکاری گندم میں خوردبرد اور کم آٹا فراہمی میں ملوث 80 سے زائد فلور ملز کے خلاف کارروائی کرکے بے ضابطگیوں اور کرپشن میں ملوث فلورملز کو شوکاز نوٹس جاری کئے جب کہ متعدد فلور ملز کا کوٹہ معطل کرکےان کےخلاف ایف آئی آردرج کرلی گئی تھی جن شہروں میں کارروائی کی گئی تھی ان میں بہاولپورڈویژن میں 28 ،لاہورمیں 6،راولپنڈی میں 17 ،گوجرانوالہ میں 7 جبکہ رحیم یار خان میں 8 فلورملز شامل ہیں-

ایل پی جی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار

Leave a reply