عید الفطر کے موقع پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے
صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے نماز عید لاہور میں ادا کی، وزیراعظم شہباز شریف نے عید کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کی اور عید کی مبارکباد دی، وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بھی ملاقات ہوئی ہے،
عید پر فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں،وزیراعظم
عید الفطر بھائی چارے، روا داری، امن اور پُرامن بقائے باہمی کی علامت ہے،بلاول
فتنوں کا سامنا ہوجائے تو مردانہ وار مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
عید پر اپنے قومی ہیروز کے غیر متزلزل حوصلے کو یاد رکھیں،افواج پاکستان
واضح رہے کہ آج پاکستان بھر میں عید الفطر منائی جا رہی ہے،پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عید کی نماز کے اجتماعات ہوئے جس میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی، نماز عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں،








