وزیراعظم پاکستان اور پی پی چئیرمین بلاول بھٹوکا دلیپ کمار کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار

وزیراعظم پاکستان اور پی پی چئیرمین بلاول بھٹوکا دلیپ کمار کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار #Baaghi

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےدلیپ کمار کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے-

باغی ٹی وی :بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دلیپ کمار فنِ اداکاری کا ایک عہد تھا، جو تمام ہوا،دلیپ کمار جیسے عظیم اداکار کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا ناقابلِ پر رہے گا، ان کا فن لازوال ہے-

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سائرہ بانو سے تعزیت اور ان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں اور دلیپ کمار کے پرستاروں سے بھی تعزیت کرتا ہوں-

بلاول نے کہا کہ پاکستان آرٹ کا دلدادہ اور فنکار کا قدردان ہے، دلیپ کمار کے پاکستانی پرستاروں کی تعداد کروڑوں میں ہے آرٹ اور آرٹسٹ کو سرحدوں میں بانٹنا ممکن نہیں، فن کی وارث پوری انسانذات ہوتی ہے-

پی پی چئیرمین نے کہا کہ دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم دلیپ کمار کی مغفرت فرمائے اور اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے-

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے بھی دلیپ کمار کی موت پر شدید غم کا اظہار کیا کہا دلیپ کمار عمدہ شخصیت اور بہترین اداکار تھے ،دلیپ کمار نے فنڈزریزنگ پراجیکٹ میں ناقابل فراموش مدد کی ،لندن میں دلیپ کمار نے مشکل وقت میں فنڈریزنگ مہم میں اپنا حصہ ڈالا-

Comments are closed.