وزیراعظم پہنچے تاجکستان.ہوں گی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

0
101

وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پرتاجکستان پہنچ گئے

وزیرِ اعظم تاجکستان قاھر رسول زادہ نے وزیرِ اعظم عمران خان کا استقبال کیا.وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر بحری امور علی زیدی،مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں تاجکستان میں وزیرِ اعظم عمران خان ایس سی او (SCO) کے سربراہی اجلاس میں شریک ہونگے. وزیرِ اعظم ایران، قازقستان ، بیلاروس اور ازبکستان کے صدور سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے. وزیراعظم مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے جس میں دو طرفہ باہمی تعاون سمیت افغانستان اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہو گی وزیراعظم عمران خان تاجکستان کے صدرسے ملاقات کریں گے

ایس سی او ایک 8 رکنی مستقل بین سرکاری بین علاقائی تنظیم ہے۔ یہ 15 جون 2001 کو شنگھائی میں قائم کیا گیا تھا۔ پاکستان 2005 میں ایس سی او مبصر اور جون 2017 میں ایس سی او-سی ایچ ایس سمٹ کے دوران ایک مکمل رکن بن گیا۔ روس ، چین ، بھارت ، ازبکستان ، قازقستان ، کرغیز جمہوریہ اور تاجکستان ایس سی او کے دیگر رکن ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا تاجکستان کا دورہ ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور پاکستان کے تشخص میں مزید بہتری آئے گی شنگھائی کی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال زیربحث آئے گی پاکستان افغانستان میں تاجکستان کے اہم کردار کا اعتراف کرنا ہے یہ دورہ افغانستان میں ایک مکمل اور جامع حکومت اور علاقائی حل کی جانب پیش رفت کے لئے ہماری سوچ کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرے گا وزیراعظم دوشنبے میں ایک کاروباری کانفرنس میں شرکت کریں گے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان کاروباری روابط کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر غور کیا جائے گا۔

جے یو آئی افغان طالبان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہے، مولانا فضل الرحمان

مشکل وقت میں عالمی صحافیوں کے انخلاء میں پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے،سٹیون بٹلر

وزیر خارجہ کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ

پی آئی اے کا کابل آپریشن معطل

کابل ایئر پورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ سے 5 افغانی جاں بحق، ایئر پورٹ بند

افغانستان میں بدھ مت کے مقامات کیا واقعی خطرے میں؟ طالبان کا موقف آ گیا

پاک افغان بارڈر طورخم مسافروں کے پیدل آمدورفت کے لئے بدستور بند

کابل، جہاز کے اڑان بھرنے کے بعد 3 افراد گر گئے، 2 کی موت

طالبان کا کابل پر کنٹرول،چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا

Leave a reply