یکجہتی کشمیر کا دن کب منایا جائے گا اور وزیراعظم قوم سے کب خطاب کریں گے؟ اہم خبر
وزیراعظم عمران خان اسی ہفتے قوم سے خطاب کریں گے، اور اسے ہفتے کشمیریوں سے یکجہتی کا دن منایا جائے گا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اسی ہفتے قوم سے خطاب کریں گے.
بھارت نے جنگ مسلط کی تو نئی دہلی میں جاکر ختم کریں گے، فردوس عاشق اعوان
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے دن منانے کا اعلان کرنے والی ہے، اسی ہفتے پاکستان بھر میں کشمیریوں سے یکجہتی کا دن منایا جائے گا اور پوری قوم یکجہتی کرے گی، فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے مختلف تقریبات ہو رہی ہیں۔ پوری قوم کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کر رہی ہے، کشمیر میں مواصلاتی نظام بند اور عالمی صحافیوں پر پابندی ہے،
فردوس عاشق اعوان نے کشمیری خواتین کے لئے اہم اعلان کر دیا
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے ،بھارت نے جنگ مسلط کی تو نئی دہلی میں جاکر ختم کریں گے،بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ کوئی ذاتی جھگڑا نہیں،بدقسمتی سے کچھ مسلمان ممالک کشمیر کا زخم محسوس نہیں کررہے ،
چکوٹھی جانے والے پاکستانی صحافیوں کو چناری کے مقام پر روک دیا گیا
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں،کشمیری ہیومن رائٹس آرگنائزیشن اور یواین کی طرف دیکھ رہے ہیں ،کشمیر دو ملکوں کا تنازع نہیں بلکہ آئیڈیالوجی ہے،مودی خطے کاہٹلر ہے ،ہمیں کشمیریوں کی مشکلات کو دنیا میں اجاگر کرنا ہے ،کشمیر میں بچے اسکول نہیں جاسکتے،خوراک کی سپلائی بند ہے ،مسئلہ کشمیر پر ہمیں متحد ہونا چاہیے ،کشمیر میں تاریخی کرفیو نافذ ہے